والد بچوں کے جھگڑے کی وجہ سے قتل ہوئے ٹک ٹاک سٹار غنی ٹائیگر

چندروز قبل پنجاب کے شہرسیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے ٹک ٹاک اسٹار غنی ٹائیگر نے ایک ویڈیو کے ذریعے بتایا تھا کہ کچھ لوگوں نے ان کی آنکھوں کے سامنے ان کے والد کو قتل اور بھائی کو زخمی کردیا

باغی ٹی وی : غنی ٹائیگر نے ویڈیو میں روتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کی آنکھوں کے سامنے ان کے والد کو قتل کیا گیا ان کے والد کا کوئی قصور نہیں تھا ان کے پاس لوہے کے راڈ اور اسلحہ تھا –

ٹک ٹاک اسٹار کی جانب سے ویڈیو شیئر کرنے کے بعد ٹویٹر پر ،جسٹس فار داؤد، کی مہم چلائی گئی جس میں کئی شوبز اسٹار و اہم شخصیات نے بھی حصہ لیا اور حکومت سے ٹک ٹاک سٹار کی مدد کی اپیل کی-

ٹک ٹاک اسٹار کے والد کے قتل کے خلاف معروف شخصیات کی جانب سے مہم چلائے جانے کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور بعد ازاں وزیراعلی پنجاب کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا اظہر مشوانی نے ٹویٹر پر بتایا کہ مذکورہ واقعے میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ دائر کردیا گیا جس کے بعد غنی ٹائیگر نے پولیس کی جانب سے ملزمان کو گرفتار کرنے پر پولیس کا شکریہ بھی ادا کیا

اب غنی ٹائیگر کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ٹک ٹاک اسٹار غنی ٹائیگر نے ٹی وی و سوشل میڈیا اسٹار وقار ذکا سے اپنے والد کو قتل کئے جانے کے واقعے پر کھل کر بات کی ہے جس میں انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ ان کے والد کو دراصل بچوں کے جھگڑے کے بعد قتل کیا گیا ویڈیو میں غنی ٹائیگر نے مخالف پارٹی کے ساتھ جھگڑےاور اپنے والد کے قاتلوں کے بارے میں تفصیل سے بات کی-

وقار ذکا سے بات کرتے ہوئے غنی ٹائیگر نے بتایا کہ ماہ رمضان کے ابتدائی دنوں میں محلے کے دو بچوں کے درمیان جھگڑا ہوا جن میں سے ایک بچے کا تعلق ان کے خاندان سے تھا اور اس سے پہلے بھی ایسے واقعات پیش آ چکے تھے لیکن اس بار انہیں سمجھ نہیں آیا کہ بات اس حد تک کیسے بڑھ گئی؟

غنی ٹائیگر نے بتایا کہ بچوں کے جھگڑوں کا علم نہ صرف انہیں تھا بلکہ ان کے گھر کے دوسرے افراد کو بھی تھا اور انہوں نے ہی اپنے والد اور چچا کو بتایا کہ وہ بچوں کے جھگڑے کے معاملے پر سب میں صلح کروادیں گے

غنی ٹائیگر نے مزید بتایا کہ جس وقت ان کے والد کو قتل کیا گیا اس سے کچھ دیر قبل ہی وہ والد سے بات کر رہے تھے اور انہیں بتا رہے تھے کہ وہ بچوں کے جھگڑے کی صلح کروادیں گے اور اسی دوران ہی باہر سے لڑنے جھگڑنے کی آوازیں آئیں تو وہ گھر سے نکل آئے
جیسے ہی وہ گھر سے باہر آئے تو انہوں نے اپنے ہی ایک دوست کو گولی لگنے کے بعد زخمی حالت میں دیکھا اور پھر اچانک ان کے ایک کزن کو بھی گولی لگی اور وہ بھی زخمی ہوگئے انہیں سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ گولیاں کس طرف سے اور کون چلا رہا ہے

غنی نے بتایا کہ بچوں کی لڑائی پر دوسری پارٹی کے لڑکوں نے طلبہ تنظیم انجمن طلبہ اسلام کا نام استعمال کرکے دیگر لڑکوں کو بھی اپنے ساتھ ملایا اور تقریبا 11 لڑکے ان کے محلے میں آئے اور ان کی فائرنگ سے پورا محلہ گونج اٹھا

ٹک ٹاک سٹار نے آبدیدہ ہوتے ہوئے بتایا کہ جب ان کے ایک دوست اور کزن کو گولی لگی اور حالات مزیدہ کشیدہ ہوگئے تو ان کے والد بھی گھر سے نکل آئے اور پھر ان پر بھی کسی نے گولی چلادی اور ان کے والد زندگی کی بازی ہار گئے

غنی ٹائیگر کے والد کے قتل میں ملوث تین ملزمان گرفتار

ٹک ٹاک سٹار کے والد کا قتل، انصاف کے لئے دی دہائی

Leave a reply