کورونا وائرس نے خطرے کی گھنٹی بجادی،مزید 31افراد متاثر ہوگئے، ضلع بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد253تک پہنچ گئی. گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 10 افراد نے کورونا کو شکست دیدی اور 30 مریضوں کے ٹیسٹ نیگٹیو آئے. 40 کے رزلٹ کا انتظار ہے،محکمہ صحت

کورونا وائرس کا شکار خاتون جان کی بازی ہارگی ، 55 سالہ خاتون سیدوشریف اسپتال میں زیر علاج تھی.خاتون کی تجہیزوتدفین سرکاری پالیسی کے تحت کی گئی. ضلع میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 15 ہوگئی،محکمہ صحت








