بھارت کرونا کو شکست نہیں دے سکتا، بھارتی طبی ماہرین نے مودی سرکار کا بھانڈا پھوڑ دیا

0
54

بھارت کرونا کو شکست نہیں دے سکتا، بھارتی طبی ماہرین نے مودی سرکار کا بھانڈا پھوڑ دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا تیزی سے پھیل رہا ہے، بھارت نے کرونا کے مریضوں کی کم تعداد دکھانے کے لئے ٹیسٹنگ میں کمی کر دی ہے جس کی وجہ سے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کم ہوں گے تو ہم کرونا کو شکست نہیں دے سکتے

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کرونا کو شکست دینی ہے تو ٹیسٹنگ کی سہولت بڑھانی ہو گی لیکن بھارت نے ٹیسٹنگ کی سہولت کئی ریاستوں میں کم کر دی ہے،مغربی بنگال اور بہار میں 10 لاکھ کی آبادی میں صرف 230 اور 267 افراد کا بالترتیب ٹیسٹ ہوا ہے

ایک رپورٹ کے مطابق مغربی بنگال، بہار، اتر پردیش اور مدھیہ پردیش میں کرونا وائرس کے حوالہ سے حالات بہت خراب ہیں۔ یہ ریاستیں کورونا ٹیسٹ کے معاملے میں قومی اوسط سے 25 فیصد تک پیچھے چل رہی ہیں۔ بھارت میں اب تک 10 لاکھ سے زیادہ لوگوں کا کورونا ٹیسٹ کرایا جا چکا ہے اور اس کے ساتھ ہی فی 10 لاکھ کی آبادی پر ٹیسٹ بڑھ کر 818 ہو گیا ہے۔ لیکن مغربی بنگال اوربہار میں کم ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں

کرونا وائرس کے بھارت میں بڑھتے ہوئے مریضوں کے بعد انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کی جانب سے جو اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں وہ تشویش ناک ہیں۔ مغربی بنگال اور بہار کے بعد اتر پردیش کی حالت بھی بہت اچھی نظر نہیں آ رہی ہے۔ وہاں ہر 10 لاکھ کی آبادی پر 429 ٹیسٹ کرائے جا رہے ہیں جب کہ مدھیہ پردیش میں یہ تعداد محض 642 ہے

بھارتی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کئی ریاستوں میں ٹیسٹ کٹ صحیح نہ ملنے کی وجہ سے وقت لگ رہا ہے۔ اس سے واضح ہو گیا ہے کہ ریاست اگر صحیح طریقے سے ٹیسٹ کریں تو کرونا مریضوں کی تعداد میں تیزی دیکھی جا سکتی ہے۔ طبی ماہرین نے ٹیسٹ کم ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے

دہلی میں سی آر پی ایف میں کرونا پھیلنے لگا، ایک ہلاک، 47 مریض

سبزی و فروٹ منڈی میں بھی کرونا پھیل گیا، 12 تاجروں میں تشخیص

کرونا وائرس سے خاتون سکول ٹیچر کی ہوئی موت

88 سالہ خاتون نے کرونا کو شکست دے دی

واضح رہے کہ بھارت میں 17 مئی تک لاک ڈاؤن نافذ ہے،مودی سرکار نے کرونا وائرس کی وجہ سے بھارت بھر میں لاک ڈاؤن کو مزید دو ہفتے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ 4مئی کے بعد مزید 2 ہفتے لاک ڈاؤن جاری رہے گا، جہاں خطرہ کم ہوگا، وہاں لاک ڈاؤن میں نرمی کر دی جائے گی،نئے احکامات کے تحت 17 مئی تک لاک ڈاؤن لاگو رہے گا۔

بھارت کا شمار ان چند ممالک میں ہوتا ہے جس نے کورونا کی وبا کے پیش نظر سخت سفری پابندیاں عائد کیں۔ 25 مارچ کوشروع ہونے والے اس لاک ڈاؤن کے بعد ملک بھر میں ٹرینوں کی آمدورفت پر بھی پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

کرونا کا خوف، بھارت کے 37 اضلاع میں ڈاکٹر ڈیوٹی سے غائب

Leave a reply