مہوش حیات نے سوشل میڈیا پر اپنی غلطی تسلیم کر لی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و تمغہ امتیاز مہوش حیات نے شاعر مشرق علامہ اقبال سے منسوب غلط اشعار شیئر کرنے کی غلطی تسلیم کر لی

باغی ٹی وی : چند روز قبل تمغہ امیتاز خوبرو اداکارہ مہوش حیات نے ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی اور اُس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں اداکارہ نے محمد اسماعیل الکرخی ندوی کی شاعری کے چند اشعار لکھے تھے لیکن مہوش حیات نےان اشعار کو شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال سے منسوب کردیا تھا


وہ اشعار یوں تھے:

ہر شیشہ ٹوٹ جاتا ہے پتھر ک چوٹ سے
پتھر ہی ٹوٹ جاۓ ، وہ شیشہ تلاش کر ۔۔

ہر شخص جل رہا ہے عداوت کی آگ میں
اُس آگ کو بجھادے، وہ پانی تلاش کر ۔۔

سجدوں سے تیرے کیا ہوا صدیاں گذر گئیں
دنیا تری بدل دے ، وہ سجدہ تلاش کر !

اس ٹوئٹ کے بعد مہوش حیات کو ٹوئٹر صارفین نے تنوید کا نشانہ بنایا


مہوش حیات کی ٹویٹ پر ڈاکٹر صائمہ راحیل قاضی نے بھی ری ٹویٹ کرتے ہوئے ان کی غلطی کی اصلاح کی اور لکھا کہ ویسے یہ علامہ اقبال کا شعر نہیں ہے

جس کے بعداداکارہ نے اپنی غلطی تسلیم ہوئے ٹوئٹر پر اپنا ایک بیان جاری کیا ہے


مہوش حیات نے لکھا کہ اصلاح ، مجھے معتبر طور پر مطلع کیا گیا ہے کہ علامہ اقبال سے منسوب یہ آیات در حقیقت محمد اسماعیل کی ہیں۔ اِس سے یہ ثابت ہوا ہے کہ گوگل ہمیشہ ہمیشہ درست معلومات فراہم کرنے کا قابل اعتماد ذریعہ نہیں ہوتا ہے

مہوش حیات کا پولیس کو خراج تحسین

احد رضا میر کی نظر میں کونسی پاکستانی اداکارہ بہترین ہیں؟

Leave a reply