لاہور: ایک بڑے عرب حکمران کی طرف سے ضرورت مند افراد میں آٹے کے تھیلوں کی تقسیم،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے ایک مسلم برادر عرب ملک کے صدر کی طرف سے پاکستان کے پسماندہ علاقوں میں آتے کی تقسیم کی گئی ،
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے شیخ خلیفہ بن زاید النہیان صدر متحدہ عرب امارات و فرمانروائے ابوظہبی کی طرف سے رمضان المبارک میں روجھان، راجن پور، رحیم یار خان، گھوٹکی، واشک، خاران اور کشمور کے اضلاع میں غریب اور مستحق خاندانوں میں 20کلو آٹے کے ڈیڑھ لاکھ آٹے کے تھیلے تقسیم کئے گئے ہیں۔
ان اضلاع میں ضرورت مند خاندانوں میں آٹے کے تھیلے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کے تعاون سے تقسیم کئے گئے۔ بلوچستان کے اضلاع خاران اور واشک میں فرنٹیئر کور کی معاونت سے آٹے کے تھیلے تقسیم کئے گئے۔
یاد رہے کہ ان اضلاع میں شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کی طرف سے 2003ء سے ہر سال رمضان المبارک میں آٹے کے تھیلے تقسیم کئے جا رہے ہیں۔ ان اضلاع کے مکین شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے شکرگزار ہیں اور ان کی اس کاوش کو سراہا ہے۔
٭٭٭








