کراچی: گندی سیاست بیماری سے زیادہ افراتفری پھیلا رہی ہے، گورنر سندھ عمران اسماعیل چیخ اٹھے,اطلاعات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سیاسی مخالفین کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس فلو کی ایک قسم ہے لیکن بدقسمتی سے گندی سیاست بیماری سے زیادہ افراتفری پھیلا رہی ہے۔

 

 

 

گورنر سندھ نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ فلو سے متاثرہ افراد کے اعدادوشمار پر میڈیا بحث سے صورتحال تشویشناک ہوگی۔ قبرستانوں اور ہسپتالوں کے اعدادوشمار ظاہر کرتے ہیں کہ گزشتہ کی نسبت رواں سال فروری، مارچ اور اپریل میں طبعی وجوہات سے اموات کی تعداد نسبتاً کم رہی ہے۔

عمران اسماعیل نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ 2019ء میں مختلف وجوہات سے مجموعی طور پر 7243 اموات ہوئیں جبکہ رواں سال اب تک چھ ہزار سات سو چالیس افراد کا انتقال ہوا۔ ان میں سے ایک سو اکہتر کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہوئے۔

Shares: