چینی آٹا کے بعد ایک اور بڑا سکینڈل سامنے آگیا
باغی ٹی وی :موجودہ حکومت کی بھارت سے غیرضروری ادویات کی درآمد اور سینیٹائزر کی برآمد پر تفصیلات سامنے آگئی ہیں. ۔ مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل تھری سیونٹی کی منسوخی کے بعد پاکستان نے بھارت کے ساتھ تجارت ختم کردی تھی، فضائی اور زمینی رابطے بھی ختم کردیئے تھے،جس کے تحت ادویات کی درآمد بھی بند ہوگئی تھی، کینسر، کتے کاٹے کی ویکسین سمیت متعدد اہم ادویات وہاں سے منگوائی جاتی تھیں کیونکہ بھارت سستی ادویات تیار کرتا ہے،اسلئے چین اور امریکا بھی وہاں سے درآمد کرتے ہیں۔سینئر صحافی رؤف کلاسرا کے مطابق لیکن جب یہ پابندی لگی تو مقامی سطح پر اس پر اعتراض اٹھایا گیا کہ
اس طرح مہنگی ادویات جرمنی سے خریدنا پڑیں گی، جو ادویات بھارت سے پانچ ہزار کی خریدتے ہیں جرمنی سے پانچ لاکھ کی خریدی جائے گی لہذا بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات ختم نہ کئے جائیں۔اگست میں پابندی کےبعد ستمبر میں مشروط پابندی ہٹائی گئی جس میں صرف زندگی بچانے والی ادویات منگوائی جاسکتی ہیں۔ جن میں کینسر،کیمو، کتے کاٹے کی ویکسین اور ہارٹ اٹیک کی ادویات کو منگوانے کی اجازت دی گئی۔سینئرصحافی رؤف کلاسرا بھارت سے غیرضروری ادویات کی درآمد اور سینیٹائزر کی برآمد پر تفصیلات سامنے آئے۔
انہوں نے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل تھری سیونٹی کی منسوخی کے بعد پاکستان نے بھارت کے ساتھ تجارت ختم کردی تھی، فضائی اور زمینی رابطے بھی ختم کردیئے تھے،جس کے تحت ادویات کی درآمد بھی بند ہوگئی تھی، کینسر، کتے کاٹے کی ویکسین سمیت متعدد اہم ادویات وہاں سے منگوائی جاتی تھیں کیونکہ بھارت سستی ادویات تیار کرتا ہے،اسلئے چین اور امریکا بھی وہاں سے درآمد کرتے ہیں۔
لیکن جب یہ پابندی لگی تو مقامی سطح پر اس پر اعتراض اٹھایا گیا کہ اس طرح مہنگی ادویات جرمنی سے خریدنا پڑیں گی، جو ادویات بھارت سے پانچ ہزار کی خریدتے ہیں جرمنی سے پانچ لاکھ کی خریدی جائے گی لہذا بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات ختم نہ کئے جائیں۔اگست میں پابندی کےبعد ستمبر میں مشروط پابندی ہٹائی گئی جس میں صرف زندگی بچانے والی ادویات منگوائی جاسکتی ہیں۔ جن میں کینسر،کیمو، کتے کاٹے کی ویکسین اور ہارٹ اٹیک کی ادویات کو منگوانے کی اجازت دی گئی۔جسکے بعد وزیراعظم بھی انکوائری پر مجبور ہوگئے۔ پھر جب انتہائی معمولی ادویات منگوانے کا انکشاف ہوا تو وزیراعظم نے شہزاد اکبر کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی بنائی اور انہیں کہا کہ انکوائری کریں کیسے کابینہ اراکین نے احکامات کو نظر انداز کیا۔ اور درآمد کی، کس طرح کابینہ کی بات نہیں مانی گئی ، ہیلتھ منسٹری یا دوسرے کسی ادارے نے کیسے اجازت دی؟