لاہور سے کتنے ٹائیگر وولینٹیئرز کا ڈیٹا سامنے آگیا، نزیر چوہان نے بتایا

باغی ٹی وی :پی ٹی آئی رہنما نزیر چوہان کے مطابق لاہور میں چھ ہزار ٹائیگر وولینٹیئرز کا ڈیٹا سامنے آگیا ،جب بھی وزیراعظم قوم کو پکارتے ہیں لوگ اکٹھے ہوتے ہین

انہوں نے کہا کہ میرا حلقہ بہت بڑا ہے میں اکیلا کچھ نہیں کر سکتا مگر ان ٹائگر فورس کی مدد سے وزیر اعظم اور وزیر اعلٰی ویژن کے زریعے کام ہو رہا ہے. یہ لوگ گراؤنڈ لیول تک گھر گھر لوگوں کو جانتے ہیں اور بہتر انداز میں احساس پروگرام کو چلا سکتے ہیں.بلدیاتی نمائندے کم تعداد میں ہیں زیادہ سے زیادہ ہزاروں میں ہو سکتے ہیں .یہ ٹائگر فورس کے وولینٹیئرز لاکھوں میں ہیں اور کام مکمل کر رہے ہیں ہمیں انکی تعریف کرنی چاہئے.چوہدری برادران ذاتی نوعیت کا کیس لے کر گئے ہیں نیب آزاد ادارا ہے امید ہے انکو انصاف ملے گا

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں بطور قوم خود کو ایجوکیٹ کرنے کی ضرورت ہے جتنا ذمہ داری کا مظاہرہ کرینگے اتنا کرونا سے بچ سکتے ہیں.ٹیسٹنگ نا ہونے کا کہا جا رہا ہے مگر دوسری جانب اموات کو دیکھ لیں.سوشل میڈیا کا دور ہے کچھ بھی چھپایا نہیں جا سکتا.پاکستان میں دس لاکھ کے قریب ٹائگر فورس میں رجسٹر ہیں

82ہزار لاہور میں رجسٹر ہوئے ہیں،، پانچ ہزار خاندانوں کو لاہور میں راشن تقسیم کرینگے.ہسپتالوں میں سترہ ہزار ہیلتھ ٹائگر ز کو ذمہ داریاں دی جاچکی ہیں.یوٹیلیٹی سٹوروں پر مسجدوں میں ایس او پیز پر عمل کروا رہے ہے ٹائگر فورس .بے روز گار لاکھوں لوگوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنے میں انہوں نے رول پلے کیا.برطانیہ نے بھی اسی طرح وولینٹیئر کال کئے پوری دنیا میں کمیونیٹی ہے کمیونٹی سے مل کر کام کرتے ہیں

Shares: