لاک ڈاؤن سے متعلق امور کے جائیزہ کی کمیٹی کا اجلاس

0
50

وزیراعلئ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت لاک ڈاؤن سے متعلق امور کے جائیزہ کی کمیٹی کا اجلاس ہوا اجلاس میں صوبائ وزیر سلیم احمد کھوسہ رکن صوبائ اسمبلی اصغر اچکزئ اے سی ایس داخلہ آئ جی پولیس ایڈیشنل آئ جی پولیس کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں شرکت کی
۔اجلاس میں لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے اور بعض اشییا ء سے متعلق کاروبار کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ
۔اجلاس میں مکمل لاک ڈاؤن کو سمارٹ لاک ڈاؤن میں تبدیل کرنے کی منظوری دے دی اور کہا گیا کے دکاندار اور تاجر تنظیمیں احتیاطی تدابیر کی ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کی پابند ہونگی
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کے پیر کے روز سے صوبہ بھر میں کپڑے جوتے درزی اور ملبوسات کے کاروبار کھل جائیں گے جب کے کمیٹی کے اراکین اور انجمن تاجران کے نمائیندے اجلاس میں دیگر امور طے کرینگے اور کمیٹی کے اراکین اور انجمن تاجران کے نمائیندے مشترکہ پریس کانفرنس میں سمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی کا اعلان کرینگے۔

Leave a reply