سرگودھا، فائنل ائر کی طالبہ کے ساتھ چار سال مبینہ جنسی زیادتی
سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) میں نشہ آور چیز کھلا کر زنا کر کے وڈیو بنا کر لاء کرنے والی فاٸنل ایٸر کی سٹوڈنٹ کو بلیک میل کر کے عرصہ چار سال تک جنسی زیادتی کرنیوالے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج ۔ متاثرہ حوّا کی بیٹی کی ڈی پی او سرگودھا ، آٸ جی پنجاب ، وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم عمران خان سے فوری نوٹس اور انصاف کی اپیل ۔
تفصیلات کے مطابق :
تھانہ کڑانہ کے علاقہ چکنمبر 102 جنوبی کی رہاٸشی نسرین مصطفیٰ دختر غلام مصطفیٰ جو قاٸداعظم لاء کالج میں فاٸنل ایٸر کی سٹوڈنٹ ھے نے تھانہ کڑانہ میں درخواست دیتے ہوۓ الزام لگایا کہ چک نمبر 104 شمالی کے رہاٸشی مظاہر ولد اشرف کلیار جو میرے والد کا دوست ھے ۔ اس نے مجھے بہانے سے چکنمبر 89 جنوبی میں کنٹرول شیڈ دکھانے کے بہانے وہاں لے جا کر نشہ آور چیز کھلا کر اپنے ساتھیوں شوکت بلوچ ، جاوید اقبال اور سب انسپکٹر رانا انور کیساتھ ملکر زیادتی کا نشانہ بنایا ۔ اور برہنہ وڈیوز اور تصاویر بنا کر مجھے بلیک میل کرتے رھے ۔ اور عرصہ چار سال تک مجھے بلیک میل کر کے جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے رھے ۔ اسی دوران ملزمان نے مجھے بلیک میل کر کے میری ایک عدد سونے کی بریسلٹ ، ایک لاکھ 80 ہزار روپے نقدی ، ایک عدد قیمتی گاۓ ، کار ، لیب ٹاپ اور موباٸل بھی ہتھیا لیا ۔ اور اب راز کھولنے پر مجھے جان سے مار دینے کی دھمکیاں دے رھے ھیں ۔ جس پر پولیس تھانہ کڑانہ نے ملزمان کیخلاف زیر دفعہ 376/292 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔ اور ملزمان کی گرفتاری کےلیۓ چھاپے مارے جا رھے ھیں ۔ متاثرہ حوّا کی بیٹی نسرین مصطفیٰ کا کہنا ھے کہ ملزمان بااثر ہیں ۔ اس لیۓ میری ڈی پی او سرگودھا ، آٸ جی پنجاب اور حکومت سے اپیل ھے کہ مجھے جلدازجلد انصاف اور تحفظ فراہم کیا جاۓ اور ملزمان کو انکے کیفر کردار تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کریں ۔