راولپنڈی پولیس کی قمار بازوں کے خلاف کاروائی
راولپنڈی :پولیس نے قمار بازوں کے خلاف کاروائی میں 4قمار بازوں کو گرفتار کر کے 5200روپے ،1لیپ ٹاپ،ایل سی ڈی1 اور 7 موبائل فون برآمد کر لئے, تھانہ پیرودھائی کو اطلاع ملی کہ مارگلہ ہسپتال کے سامنے زیر تعمیر بلڈنگ میں کچھ مشکوک افراد موجود ہیں جس پر پولیس نے چھاپہ مار کر قمار بازی میں مصروف شعیب نواز،سبحان اللہ ،منیراور عرفان کو گرفتار کر کے 5200روپے ،1لیپ ٹاپ،ایل سی ڈی1 اور 7 موبائل فون برآمد کر لئے۔