ارطغرل غازی کی آڑ میں ڈاکٹر شہباز گل کے شریف خاندان پر طنز

اسلامی فتوحات کی تاریخ پر مبنی ترکی کے شہرہ آفاق ڈرامے ’دیریلیش ارطغرل‘ جسے ترکی کا ’گیم آف تھرونز‘ بھی کہا جاتا ہے نے پاکستان میں دھوم مچائی ہوئی ہے

باغی ٹی وی : اسلامی فتوحات کی تاریخ پر مبنی ترکی کے شہرہ آفاق ڈرامے ’دیریلیش ارطغرل‘ جسے ترکی کا ’گیم آف تھرونز‘ بھی کہا جاتا ہے نے پاکستان میں دھوم مچائی ہوئی ہے اور اس کی کہانی پر سوشل میڈیا پر چرچے ہو رہے ہیں ہر کوئی اس کے سحر میں مبتلا نظر آتا ہے اور ہر کوئی اپنے طریقے سے اس کے بارے میں رائے دے رہا ہے


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈاکٹر شہباز گل نے بھی اس ڈرامے کی آڑ میں شریف خاندان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے طنز کیا اور لکھا کہ ڈرامہ ارتغل غازی میں دیکھایا گیا ہے کہ غدار پہلے حکومتی نظم و نسق چلاتے تھے اور جیسے ہی حالات خراب ہوتے یا ان کا احتساب ہونے کہ قریب آتا تو وہ دشمنوں کے پاس جا کے پناہ لیتے تھے آج بھى کچھ لوگ اور خاندان بھاگ کر دوسرے ملک جا بیٹھتے ہیں!

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خا ن کی ہدایت پر ترک ڈرامے’’ارطغرل غازی‘‘کو اردو میں ڈب کرکے یکم رمضان سے پاکستان کے سرکاری ٹیلی ویژن سے نشر کیا جارہا ہے اور اسے نہ صرف مقبولیت حاصل ہو ئی بلکہ یہ پاکستانیوں کا پسندیدہ ڈرامہ بن گیا ہے اس ڈرامے کو اس وقت دنیا بھر میں دیکھا جا رہا ہے اس ڈرامے کو 13 ویں صدی میں اسلامی فتوحات کے حوالے سے انتہائی اہمیت حاصل ہے

دیریلیش ارطغرل‘ ڈرامے کی کہانی 13 ویں صدی میں ’سلطنت عثمانیہ‘ کے قیام سے قبل کی کہانی ہے اور اس ڈرامے کی مرکزی کہانی ’ارطغرل‘ نامی بہادر مسلمان سپہ سالار کے گرد گھومتی ہے جنہیں ’ارطغرل غازی‘ بھی کہا جاتا ہے ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح 13 ویں صدی میں ترک سپہ سالار ارطغرل نے منگولوں، صلیبیوں اور ظالموں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور کس طرح اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا۔ڈرامے میں سلطنت عثمانیہ سے قبل کی ارطغرل کی حکمرانی، بہادری اور محبت کو دکھایا گیا ہے

ارطغرل غازی نے دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے، تحریر طہ منیب

Leave a reply