-
کورونا ایمرجنسی صورتحال،رمضان المبارک کی 16 ویں تراویح
ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید کا شہر کی مختلف مساجد کا دورہ کیا۔ رائے بابر سعید نے صدر اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن کی مساجد کی سکیورٹی اور کورونا ایس او پیز پر عملدرامد کا جائزہ لیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے جامعہ مسجد خلفائے راشدین، مسجد المدینة المنورہ، جامعہ مسجد الھدٰی کا دورہ کیا۔ رائے بابر سعید نے اتفاق مبارک مسجد،جمعة المنتظر اور جامعہ محمدیہ تجوید القران کا بھی دورہ کیا۔ ایس پیز،ڈی ایس پیزاور متعلقہ پولیس افسران نے ڈی آئی جی آپریشنزکو بریفنگ دی۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور رائے بابر سعید نے ہدایت کی کہ مساجد سکیورٹی پر تعینات پولیس جوان انتہائی الرٹ ہو کر ڈیوٹی کریں۔ مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھیں،کسی بھی شخص کو بغیرچیکنگ مساجد میں داخل نہ ہونے دیں۔ انفورسمنٹ ٹیمیں اور مساجد انتظامیہ دوران تراویح 20 نکاتی ہدایات پر عملدرامد یقینی بنائیں۔ نمازی حضرات دوران عبادات سماجی فاصلے کی پابندی کریں، ماسک ،سینٹائزر لازمی استعمال کریں۔