ٹرمپ نے دھمکی کے بعد سعودی عرب سے پھریاری لگا لی

0
57

واشنگٹن :ٹرمپ نے دھمکی کے بعد سعودی عرب سے پھریاری لگا لی ،اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے فون پر گفتگو کر کے دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط دفاعی شراکت داری جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان گفتگو جمعہ کو ایک ایسے موقع پر پوئی جب تیل کے عالمی بحران کے سبب امریکا اور سعودی عرب کے درمیان تناؤ کی خبریں زیر گردش ہیں اور امریکا نے سعودی عرب سے اپنی افواج کے انخلا کی بھی دھمکی دی تھی۔ٹرمپ نے گزشتہ ماہ سعودی عرب سے تیل کی پیداوار کم کرنے کی درخواست کی تھی کیونکہ کورونا وائرس کے بحران کے سبب سعودی عرب کی جانب سے پیدوار بڑھانے کے بعد امریکا میں تیل کی پیداوار کرنے والوں پر شدید دباؤ بڑھ گیا تھا۔

وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں ترجمان جُڈ ڈیر نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے عالمی توانائی کی مارکیٹوں کے استحکام کی اہمیت پر اتفاق کیا اور سعودی عرب اور امریکا کے درمیان مضبوط دفاعی شراکت داری جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیا۔بیان میں بتایا گیا کہ امریکی صدر اور شہزادہ سلمان نے بالترتیب جی7 اور جی20 کے رہنماؤں کی حیثیت سے دیگر علاقائی اور دوطرفہ معاملات پر گفتگو کرتے ہوئے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

بیان میں پیٹریاٹ میزائل کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا اور وائٹ ہاؤس نے اس معاملے پر مزید وضاحت نہیں دی۔امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو نے سعودی عرب کی حفاظت کے لیے نصب پیٹریاٹ میزائل ہٹانے کے حوالے سے زیر گردش خبروں کی تصدیق کی۔
تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس کا یہ مطلب نہیں کہ امریکا، سعودی عرب سے تعاون میں کمی کردے گا اور اس کا مقصد تیل کے معاملے پر سعودی عرب پر دباؤ ڈالنا بھی نہیں ہے۔

Leave a reply