تیز ہواؤں سے اسلام آباد ایئر پورٹکا ٹرمینل متاثر
باغی ٹی وی :وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں طوفانی تیز ہواؤں اور بارش کے سبب ہوائی اڈے کا ٹرمینل9 اپنی جگہ سے سرک گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹرمینل سرک جانےکے باعث مسافر جہاز لگنے کا انتطار کرتے رہے تاہم بعد ازاں مسافروں کو بی6 لاؤنج سے اے1 لاؤنج منتقل کردیا گیا ہے۔ پی آئی اے کی پرواز پی کے701 کو بھی ٹرمینل نمبر7پر لگا دیا گیا تھا۔۔ پرواز پی کے701 کومانچسٹر روانہ کردیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ اپنی جگہ سے سرکنے والے ٹرمینل کو بہت جلد اپنی جگہ پر واپس لگا دیا جائے گا.
خیال رہے کہ اسلام آباد ائرپورٹ کا افتتاح دوسال قبل یکم مئی2018 میں ہوا تھا۔ ۔ 19 مربع کلومیٹر پر مشتمل ہوائی اڈے پر ناقص تعمیر کے سبب نقصانات معمول بن چکے ہیں۔
چند ماہ قبل بھی اسلام آباد میں ہونے والی بارش کے باعث ہوائی اڈے کی چھت ٹپکنے لگی تھی جس سے اسکینگ مشین گیلی ہو گئی تھی۔ اسکینگ مشین کو حفاظتی نقطہ نظر سے پلاسٹک کور چڑھا کر ڈھانپ دیا گیا تھا۔
اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہونے والی مسلسل بارش کے نتیجے میں ایئرپورٹ کے لاؤنج میں بھی پانی پہنچ گیا ہے جس سے صورتحال مزید خراب ہوگئی تھی۔ مسلسل بارش کے نتیجے میں ہوئی اڈے کے لاؤنج میں بھی پانی پہنچ گیا جس سے صورتحال مزید خراب ہوگئی۔
واضحرہے کہ اس سے قبل کرتارپور گردوارے کے مینار اور گنبد بھی تیز ہوائی اور طوفان کی وجہ سے گر گئے تھے . بی آر ٹی کے بعد پی ٹی آئی کا دوسرے بڑا پروجیکٹ گردوارہ کرتار پور تھا
گردوارے پر 17 ارب خرچ ہوئے ، کل کی بارش کے بعد گردوارے کا حال یہ ہواکہ .گوردوارہ کے گنبد تیز ہوائوں کی تاب نہ لا سکے اور اڑ کر دور جا گرے۔ ایک سال سے بھی کم مدت میں تیار کئے جانے والے گوردوارے کے گنبد سیمنٹ اور سریے سے بنانے کی بجائے فائبر گلاس سے تیار کئے گئے جب کہ ان کو جوڑنے کے لئے نٹ بولٹ بھی استعمال نہیں کئے گئے۔ میناروں، درشن ڈیوڑھی، میوزیم، دیوان استھان ،لنگر خانے کے قریب گوردوارہ کی بلڈنگ پر لگے آٹھ گنبدتیز ہوائوں میں اڑ کر زمین پر گرنے کے بعد ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئےہیں.