سعودی عرب میں کورونا وائرس کے مزید کیسز سامنے آگئے ، مجموعی تعداد کہاں چلی گئی

باغی ٹی وی :سعودی عرب میں کورونا وائرس کے مزید 1704 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 37 ہزار136 ہو گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت صحت نے کورونا کی تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کے باعث آج مزید 10 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 239 ہو گئی ہے۔
واضح‌رہے کہ اسی طرح‌ہانگ کانگ میں تین انٹی وائرس ادویات کے کورونا مریضوں پر مثبت اثرات سامنے آئے ہیں، ڈاکٹرز نے پانچ روز میں وائرس ختم ہونے کی تصدیق کی ہے۔کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد مسلسل بڑھتی جا رہی ہے، برازیل میں مزید 664 افراد لقمہ اجل بنے، تعداد10 ہزار 656 ہو گئی۔ برطانیہ میں مزید346 افراد جان سے گئے جس کے بعد تعداد31 ہزار 587 ہو گئی۔
اسپین میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 62 ہزارسے زائد ہو گئی ہے۔ اس طرح اسپین میں جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 26 ہزار 4 سوسے بڑھ گئی ہے۔

اٹلی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 18 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 30 ہزار 3 سو سے زائد ہو گئی ہے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانیہ میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد دو لاکھ 15 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں 31 ہزار 5 سو سے زائد افراد نے داعی اجل کو لبیک کہا ہے۔

فرانس میں ایک لاکھ 76 ہزار سے زائد افراد اب تک کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 26 ہزار 3 سو سے بڑھ گئی ہے۔
جرمنی میں بھی کورونا کے باعث اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق اب تک سات ہزار 540 سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔ کورونا سے متاثرہ افراد کی کل تعداد ایک لاکھ 71 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

ترکی میں مہلک وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد تین ہزار 700 سے تجاوز کرگئی ہے اور ایک لاکھ 37 ہزار سے زیادہ افراد متاثر ہو چکے ہیں

Shares: