نیازی اور بزدار نے دو سال نواز اور شہباز کے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگانے میں گزار دیے، عظمیٰ بخاری

0
44

نیازی اور بزدار نے دو سال نواز اور شہباز کے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگانے میں گزار دیے، عظمیٰ بخاری

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ نیازی اور بزدار ہر دو ماہ بعد وزراءکی کارکردگی رپورٹ طلب کرنے کا ڈرامہ رچادیتے ہیں.نالائق ،مال بناﺅ اور کام چور وزیروں کی کارکردگی رپورٹ صفر ہے

انہوں نے کہا کہا عمران نیازی اور عثمان بزدار پہلے اپنی دو سالہ کارکردگی رپورٹ عوام کے سامنے لائیں.عمران نیازی اور عثمان بزدار نے دو سال نواز اور شہباز کے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگانے میں گزار دیے،عمرا ن صاحب دو سالوں میں آپ نے کسی وزیر سے وازرت واپس نہیں لی.عمران صاحب آپ نے صرف اپنے منشیوں اور خانساموں کی ڈیوٹیاں تبدیل کی ہیں.

عمران صاحب رپورٹیں طلب کرنے سے پہلے آٹے ،چینی چوری اور ادویات سکینڈل کا جواب دیں،عمران صاحب آپ بن بلائے مودی کے مہمان بننے کے خواہاں ہیں.مودی نہتے کشمیریوں کا قتل عام کررہا ہے اور عمران نیازی مودی سے اربوں روپے کی ادویات خرید رہا ہے.

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار کس حیثیت سے اپنے وزیروں کی کارکردگی رپورٹس طلب کرسکتے ہیں:، بزدار صاحب کی اپنی رپورٹ تشویشناک اور ناقابل برداشت ہے:، عثمان بزدار کے نوٹس لینے،برہم ہونے اور انکوائری روپرٹ طلب کرنے کے بیانات مضحکہ خیز لگتے ہیں.پنجاب کا کوئی وزیر عثمان بزدار کواپنے محکمے کی رپورٹ دینا مناسب نہیں سمجھتا:بہت جلد عمرا ن نیازی اور عثمان بزدار کی اپنی رپورٹس طلب ہونے والی ہیں:

Leave a reply