بگٹی بلوچ سردار کا بھارت کو منہ توڑ جواب

0
104

بگٹی قبیلے کے سردار اور MPA کا بھارت کو بہترین جواببگٹی قبیلے کے سردار اور MPA کا بھارت کو بہترین جواب کہا ” پاکستان ہماری رگوں میں خون کی مانند دوڑتا ہے”⁦

باغی ٹی وی : بگٹی قبیلے کے سردار اور MPA کا بھارت کو بہترین جواب کہا ” پاکستان ہماری رگوں میں خون کی مانند دوڑتا ہے”⁦ایم پی اے ڈیرہ بگٹی سردار گہرام بگٹی کے انڈین میجر گوراو کےجواب میں ویڈیو پیغام سے انڈیا کو خبردار کیا ہے انہوں نے کہا انڈیا کے میڈیا نے یہ دعوی کیا ہے کہ بلوچستان کے لوگ پاکستان کے خلاف آزادی کی تحریک کروا رہے ہیں اس کا جواب دینے کے لئے پیغام دینا چاہتا ہوں 20 سال بعد بلوچستان کے حالات اتنے خراب ہو جائیں گے کہ بلوچستان میں آنے کے لئے پاکستانیوں کو ویزے کی ضرورت پڑے گی اور وہ شخص جو پراپیگنڈا چلا رہاتھا اپنا فون اٹھا کر با ربا ر کہہ رہا تھا کہ میں آپ کو ڈیرہ بگٹی کا نمبر دوں گا بلوچستان کے سرداروں کا نمبر دوں گا تو میں ان کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ آپ یہ کہہ کر کیا ثبوت دینا چاہتے ہیں


سردار گہرام بگٹی نے کہا میں اپنے پیغام میں آپ کو میں یہ بات بتادوں کہ بلوچستان پاکستان کا حصہ تھا ہے اور رہے گا کہ ہم غیرت مند بلوچ اپنی سرزمین پاکستان سے محبت کرتے ہیں ۔ اور پاکستان کا خون ہمارے خون میں شامل ہے ۔ہم تمام بلوچ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں ہم نے بہت سی قربانیاں دی ہیں پاکستان کے لئے اور دیں گے کیونکہ پاکستان ہماری جان ہے اور ہماری شان ہیں

گہرام بگٹی نے کہا کہ بلوچستان پاکستان سے پاکستان بلوچستان سے ہے ۔ ابھی تو ہم بگٹی قوم کشمیر کا حساب تم سے لیں گے ۔ کبھی غلطی سے بلوچستان اور سرزمین پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے سے پہلے میرے سامنے لے آؤ ۔ میں دنیا بھر کے تمام ملکوں کو تیرا اور تیرے کرائے دار غداروں کا چہرہ عیاں کروں گا.

انہوں نے کہا کہ اگلی مرتبہ کسی ایسے پراپیگنڈے میں کسی بلوچ کو ساتھ بٹھا کر کوئی بات کرنا سارے بلوچوں کا بگٹیوں کے نمبرز ہیں آپ کے پاس میرا نمبر بھی تو ہو گا مجھے فون کر کے اپنے ساتھ بٹھا لینا میں آپ کو چیلنج کرتا ہوں میرا جواب آپ کو مل جائے گا

سردار گہرام بگٹی نے بھارت کو للکارتے ہوئے کہا کہ ان شاءاللہ بہت جلد بگٹی اور بلوچ قوم کے جوان کشمیر کے اندر تیری بربادی کا جشن منا کر کشمیر آزاد کرئیں گے اورکشمیر بنےگا پاکستان۔

پاکستان زندہ باد ۔
زندہ باد محب وطن بلوچ

بھارت کا بلوچستان میں دہشت گرد کارروائی کا اعتراف،خطرناک عزائم سن کررونگٹے کھڑے ہوگئے

میجر ندیم عباس بھٹی کی نماز جنازہ ادا،فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین

میجر ندیم اور دیگر نوجوانوں کی شہادت کا بدلہ لیں گے جمال خان رئیسانی

Leave a reply