ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا ، فیاض الحسن چوہان نے ایسا کیوں کہا
باغی ٹی وی :وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ اور مریم اورنگزیب کا ملک میں صحت کی سہولیات میں کمی کا ذمہ دار عمران خان کو ٹھہرانا ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا کے مصداق ہے۔
رانا ثنا اللہ اور مریم اورنگزیب نے گوئبلز، چانکیا اور میکاولی کی سیاست کو زندہ کیا ہے۔ ن لیگی رہنما بار بار واویلا مچا کر ایک جھوٹ کو سچ ثابت کرنا چاہتی ہے۔
کرونا نے آل شریف کے چالیس سال عموماً اور خصوصاً گزشتہ دس سالہ دورِ اقتدار کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے.پنجاب میں صرف دو سو وینٹی لیٹر اور وبائی امراض کے لیے ایک بھی ہسپتال نہیں تھا۔ فیاض الحسن چوہان
بزدار حکومت نے وزیرِ اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پہلے سال نو ہسپتالوں کی تعمیر شروع کی۔ آج پاکستان میں وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی وینٹی لیٹرز بنا بھی رہی ہے اور ایکسپورٹ بھی کر رہی ہے۔پنجاب کے ہر ہسپتال میں کرونا کے خلاف ماسک اور پی پی ایز اور ضروری آلات موجود ہیں۔نام نہاد خادم اعلٰی کرونا سے ڈر کے ایک کمرے میں چھپے بیٹھے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان
مریم اورنگزیب اپنے لیڈر کے دل سے کرونا کا خوف دور کرنے کے لیے انڈوں سے انکی آرتی اتروائیں۔ امید ہے شہباز شریف بطور قائدِ حزبِ اختلاف ملک میں کرونا کے خلاف کچھ کرتے نظر آئیں گے۔