تجارتی ایسوسی ایشنز کے سو سے زائد عہدیداروں اور نمائندوں کی شرکت. لاہور چیمبر کے نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد، سابق صدر محمد علی میاں بھی شریک تھے. چھوٹی مارکیٹیں و دکانیں کھلوانے اور تاجروں کو معاشی طور پر مفلوج ہونے سے بچانے کے لیے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو خراج تحسین.
حکومت کی جانب سے بنائے گئے ایس او پیز اور حفاظتی اقدامات پر مکمل عمل درآمد کے عزم کا اظہار. طویل لاک ڈاﺅن کی وجہ سے تاجر برادری شدید پریشان اور بدترین معاشی بحران سے دوچار تھی. لاہور چیمبر نے تاجروں کوان مشکلات سے باہر نکالنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے: تاجر
لاہور چیمبر کی محنت اور انتھک کوششیں رنگ لائیں اور حکومت نے ہفتے میں چار روز کے لیے مارکیٹیں کھولنے کی اجازت دے دی. حکومت کی جانب سے لاہور چیمبر کے مطالبات تسلیم کرنے کا خیر مقدم کرتے ہیں. توقع ہے کہ شاپنگ مالز، میگا ڈیپارٹمنٹل سٹورز کو بھی کام کرنے کی اجازت دے دی جائے گی: صدر لاہور چیمبر
تاجر برادری اور عوام حکومت کی جانب سے تشکیل دئیے گئے سٹینڈرڈ آپریٹنگ پراسیجر اور حفاظتی قواعد و ضوابط پر عمل درآمد یقینی بنائیںتاکہ کروناکی وبا کو مزید بڑھنے سے روکا جاسکے. لاہور چیمبر تاجر برادری کی فلاح و بہبود کے لیے کوششیں جاری رکھے گا: میاں زاہد جاوید احمد، نائب صدر
کرونا سے محفوظ معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں تاجر برادری کا کلیدی کردار ہے. دکانداروں اور گاہکوں کو کروناوائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد یقینی بنانا ہوگا تاکہ کاروبار بھی چلتے رہیں اور کرونا کی وبا کا خاتمہ بھی ممکن ہوسکے: محمد علی میاں