لندن :کرونا کا خوف ،کرونا سے بچاو،برطانوی وزیراعظم نے 30 جون تک پابندیاں بڑھا دیں کرونا کا خوف ،کرونا سے بچاو،برطانوی وزیراعظم نے ریسٹورنٹس،کیفے اوردیگرپبلک مقامات بندکرنے کاحکم دے دیا ،اطلاعات کےمطابق کرونا وائرس کی تباہ کاریوں کے اثرات یورپ کے بڑے بڑے ملکوں میں نمایاں ہورہے ہیں، ادھر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کرونا وائرس سے بچاو کے لیے ملک بھرمیں پبلک مقامات کو 30 جون تک بند کرنے کا حکم دے دیا ہے

باغی ٹی وی کے مطابق بی بی سی انگلش نے برطانیہ میں کرونا وائرس سے ہونےوالے نقصانات کی وجہ سے حکومت کو سخت ایکشن لینے پرمجبور کردیا ہے، یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم بورس جانسن نے آج ایک حکم کے تحت ملک میں ریسٹورینٹس ، کیفے اوردیگرپبلک مقامات کو بند کرنے اورحفاظتی تدابیراختیارکرنے کا حکم دیا ہے

دوسری طرف وزیراعظم بورس جانسن نے اپنے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ ان ہدایات پرعمل کرکے کرونا وائرس کی تباہ کاریوں سے بچا جا سکتا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ لوگ احتیاط سے کام لیں اورآج جمعۃ کی رات سے باہرنہ نکلیں تو یہ ان کے لیے بہترہوگا

Shares: