مون سون بارشوں کا سلسلہ پاکستان میں انٹری کیلئے تیار

0
73

بارش برسانے والا سلسلہ پاکستان میں 3 جولائی سے شروع ہوگا مون سون ہواؤں کی آمد بھی پنجاب میں شروع ھو چکی ہے۔پیر سے بدھ تک پنجاب میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔3 جولائی کی رات سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا جو 10 جولائی تک جاری رہے گا۔اس دوران مون سون ہوائیں بھی پاکستان میں مزید مقدار میں داخل ہوں گی۔گلگت بلتستان مری کشمیر مالاکنڈ ہزارہ ڈویژن میں اچھی بارشوں کا امکان۔
خیبر پختوں خواں کی بات کی جائے تو مون سون ہواؤں اور مغربی سلسلے سے بالائی خیبر پختوں خواں میں آندھی کے ساتھ تیز بارشوں کا امکان۔مردان مینگورہ پشاور بنوں مانسہرہ ایبٹ آباد مظفر آباد لکی مروت باغ سوات اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کا امکان۔یہ سلسلہ 3 کی رات شروع ہوگا اور وقفے وقفے سے 10 جولائی تک جاری رہے گا۔مونسون کا سہی آغاز 6 سے 7 جولائی تک ہوگا۔
بلوچستان کی بات کی جائے تو اس سلسلے نے بلوچستان پر اثر دکھانا شروع کر دیا ہے۔کوئٹہ پنجگور خضدار نوشکی تربت لورالائی زیارت آواران قللہ عبدالله اور گردونواح میں آندھی کے ساتھ بارشوں کا امکان بلوچستان میں آج سے یہ سلسلہ شروع ھو چکا ہے۔وقفے وقفے سے یہ سلسلہ جاری رہے گا۔اس دوران گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کا امکان مونسون کی بارشوں کا باقاعدہ آغاز بھی جلد ھو جائے گا۔
سندھ کی بات کی جائے تو اس سلسلے سے سندھ میں کہیں۔ کہیں آندھی کے ساتھ بارشوں کا امکان۔حیدرآباد دادو عمرکوٹ نوابشاہ لاڑکانہ سکھر خیرپور اور گردونواح میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان۔اس دوران کہیں ہلکی کہی تیز بارش کا امکان ہے۔
پنجاب کی بات کی جائے تو 3 جولائی کی رات سے یہ سلسلہ شروع ہوگا جمعرات کی رات اس میں شدت آے گی۔اس دوران پنڈی اسلام آباد خوشاب میانوالی چکوال اٹک جہلم گجرات سیالکوٹ لالا موسیٰ لاہور گوجرانوالہ فیصلہ آباد سرگودھا چنیوٹ اور ساہیوال بوریوالا خانیوال اور گردونواح میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان۔ ملتان بہاولپور بہاولنگر کوہ سلیمان مظفرگڑھ لیہ بھکر اور گردونواح میں بھی اچھی بارشوں کا امکان پنجاب میں تھنڈر سٹارم بننے کا سلسلہ جاری رہے گا۔پنڈی اسلام آباد لاہور گوجرانوالہ فیصلہ آباد میں اس دوران موسلادھار بارشوں کا امکان۔یہ سلسلہ 3 جولائی سے 10 جولائی تک اچھی شدت کے ساتھ جاری رہے گا۔لاہور میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان۔انشاءلله۔بارشوں کا یہ سلسلہ مغربی ہواؤں اور مونسون کے زیرے اثر ہوگا.

Leave a reply