لاہور کی شاہراہوں پر ٹریفک وارڈنز کی نفری میں اضافہ کر دیا گیا۔جزوی لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کے بعد ٹریفک پولیس کی نفری میں اضافہ کر دیا گیا۔ سی ٹی او لاہور کی ہدایت پر مصروف شاہراہوں اور چوکوں میں مزید وارڈنز تعینات کیے گئے۔ سیکنڈ شفٹ میں وارڈنز کی تعداد بڑھا دی گئی تاکہ افطاری کے وقت شہریوں کو مسئلہ نہ ہو، سی ٹی او لاہور حماد عابد کا کہنا ہے کہ شہر کی مصروف 54 مارکیٹوں کےلئے ٹریفک پلان ازسرنو تشکیل دے دیا گیا۔ سرکل افسران کی نگرانی میں 116 انسپکٹرز اور 300 وارڈنز تعینات کیے گئے ہیں۔ رانگ پارکنگ اور تجاوزات ہٹانے کیلئے 24 فوک لفٹرز اور 76 پٹرولنگ افسران بھی تعینات ہیں۔ پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی برقرار ہے، خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی۔ موٹرسائیکل پر ڈبل سواری اور کار میں دو سے زائد افراد کے سفر کرنے پر کارروائی جاری رہے گی۔ سی ٹی او لاہور کا مزید کہنا ہے کہ حکومتی احکامات پر سختی سے عمل کروایا جائے۔ شہری پریشانی سے بچنے کیلئے حکومتی ہدایات کی پاسداری کریں۔

Shares: