پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو صبح کی دھوپ کے فوائد بتا دئیے

باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر دھوپ میں لی گئی اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو مشورہ دیا ہے کہ وبائی بیماری ہو یا نہیں لیکن آپ صبح کی دھوپ لینا مت بھولیں
https://www.instagram.com/p/B_91AbfjuSw/?igshid=xecinfhzm401
سونیا حسین نے لکھا کہ اگرچہ میں نہیں جانتی کہ دھوپ متعددی وائرس کا خاتمہ کرسکتی ہے یا نہیں تاہم عالمی ادارہ برائے صحت بھی اِس بات پر اتفاق کرتا ہے کہ از خود تنہائی قرنطینہ کے دوران اگر ہم صبح اور سورج ڈوبنے سے پہلے کی دھوپ لیں تو اس سے ہم پر مندرجہ ذیل مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں

صبح کی دھوپ سے ہمارے جسم میں خون کی گردش میں اضافہ ہوتا ہے

صبح کی دھوپ ہمارے جسم سے نقصان پہنچانے والے جراثیم کا خاتمہ کرتی ہے

وٹامن ڈی مہیا کرتی ہے جوآپ کو پُر سکون نیند فراہم کرنے میں مدد کرتا ہے

ذہنی دباؤ سے نجات دلاتی ہے

کمزور ہڈیوں کو مضبوط بناتی ہے

صبح کی دھوپ آپ کا امیون سسٹم مضبوط کرتی ہے

یاد رہے کہ سونیا حسین ڈراموں کے علاوہ کئی فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جبکہ ان کی نئی آنے والی فلم’ٹچ بٹن ہے جس میں وہ مرکزی کردار میں نظر آئیں گی

کبھی کبھی خود کے لئے جینا اور خود کا خیال رکھنا اچھا لگتا ہے ؛ عائزہ خان

شنیرا اکرم کے مطابق ذہنی و قلبی پریشانی کو کیسے ختم کیا جا سکتا ہے

Shares: