محب وطن بگٹی قبائل نے بھارت کو کرارا جواب دے دیا
باغی ٹی وی :آج صوبہ بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں بگٹی قبائل نے انڈین آفیسر میجر گورو کے لگائے گئے جھوٹے الزامات کو مسترد کیا، اور انڈیا کے خلاف شدید نعرہ بازی کی، اس کے علاوہ انڈین جھنڈے کو آگ لگائی گئی اور میجر گورو کے پتلے کو تحصیل سوئی کے ایک چوک میں پھانسی دی گئی۔ آج پورے ضلع ڈیرہ بگٹی میں گھروں اور بازاروں میں پاکستانی پرچم لہرا کر پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا ثبوت دیا گیا.
غیور بگٹی قبائل کے افرد بھارت کا پرچم جلا رہے ہیں ً pic.twitter.com/ejWNSPFPRR
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) May 11, 2020
واضح رہے کہ بھارتی فوج کے ایک سابق میجر نے بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کی بھارت کی جانب سے پشت پناہی کا اعتراف کیا ہے۔ گورو آریا نامی میجر نے کچھ روز قبل بلوچستان میں پاک فوج پر حملے کی پیشگوئی کی تھی اس کا کہنا تھا کہ ہنڈواڑہ کا بدلہ بلوچستان میں لیں گے۔ پاکستان میں دہشت گردی، کنٹرول لائن کی خلاف ورزیاں، بلوچستان میں مداخلتیں، جاسوس نیٹ ورک وغیرہ یہ سب باتیں اب کسی انکشاف کی محتاج نہیں ہیں۔ بھارتی پائلٹ ابھینندن ہو یا بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو ان سب کے انکشافات بھی ریکارڈ پر ہیں۔ اس کے باوجود ہمارے حکمران عالمی برادری سے پاکستانی اخبارات کے ذریعے کارروائی کا مطالبہ کرتے ہی
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) May 11, 2020