شہباز شریف نے امریکی سفیر پال جونز کو خط میں کیا لکھا؟
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا پاکستان میں امریکی ناظم الامور سفیر پال جونز کو جوابی خط ۔
رمضان کے مہینے کی مبارکباد پر آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ رمضان المبارک صبر، خیرسگالی اور سخاوت کے اوصاف کو فروغ دیتا ہے ۔ پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کومضبوط بنانے میں آپ کی قابل قدر اور مثبت کردار کو سراہتے ہیں ۔ کورونا کے خلاف ہماری مشترکہ جنگ میں امریکی تعاون قا بل تحسین ہے ۔ وباءکے پیش نظر صحت کے بحران کے علاوہ امریکہ کے ساتھ پاکستان کے طویل المدتی معاشی تعاون کے خواہاں ہیں ۔ یہ نہایت ضروری ہے کہ دونوں ممالک بہتر مستقبل کے لئے مل کر کام کرتے رہیں ۔ کورونا وباءسے نمٹنے میں بھرپور امریکی مدد پر شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ دونوں ممالک کے درمیان فعال اور متحرک دوطرفہ تعلقات استوار ہیں جن کا ثبوت حالیہ بحران میں تعاون ہے ۔
کورونا وباءسے امریکہ میں 80 ہزار سے زائد قیمتی جانوں کے ضیاع پر بے حد افسوس ہے ۔ امید ہے کہ دنیا بھر کے انسانوں کو کورونا وباءسے جلد نجات مل سکے گی۔ آپ کی فکر مندی اور فراخدلی لائق تحسین ہے : قائد حزب اختلاف شہبازشریف
شہبازشریف نے امریکی سفیر اور ان کے اہلخانہ کے لئے خیرسگالی کے جذبات کا بھی اظہارکیا۔