کرونا کی وجہ سے بیروزگاری تشویشناک حد تک بڑھ گئی

باغی ٹی و ی :کرونا وائرس کی وجہ سے ہزاروں افراد کو بے روزگاری کا سامنا کر نا پڑ رہا ہ . اور یہ تعداد روزانہ کی بنیاد پر ہے . کراچی کے معروف کمپنی لکی ٹیکسٹائل ملز کی طرف سے ہزاروں لوگوں کو نوکریوں سے فارغ کردیا گیا ہے . ملازمت سے متاثرہ افراد نے بتایا کہ ہم سے سائن لیے گئے ہیں. کہ انہیں‌ زبردستی نکالا نہیں‌گیا بلکہ یہ خود ہی جا رہے ہیں.


ملازمت سے فارغ کی جانے والی ایک خاتون نے کہا کہ میرا دو ماہ کا کر ا یہ مکان رہتا ہے، کہاں سے ادا کروں گی اور ہمارا چولہا کیسے جلے گا. ایک اور خاتون نے کہا کہ میرے خاوند بیمار ہیں میں ہی بچوں کا پیٹ‌ پالنے کے لیے ملازمت کرتی ہوں اب نہوں نےزبردستی ہمیں‌نکال دیا ہے تو اس مہنگائی ‌میں‌کہا سے کھاؤں گی. کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والے معاشی بحران سے لاکھوں افراد کے بیروزگار ہونے کے خدشات کے بارے میں بات کرتے ہوئے پاکستان کے سابق وزیر خزانہ اور ماہر معیشت ڈاکٹر حفیظ پاشا کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال کی وجہ سے ملک میں ایک خوفناک معاشی منظر نامہ جنم لے رہا ہے۔

Shares: