پنجاب پولیس میں پروموشن کا عمل تیز، آئی جی پنجاب کے نئے احکامات

0
38

آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی ہدایت پر پنجاب پولیس کے افسران و اہلکاروں کی محکمانہ پروموشن کا عمل جاری۔ ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ، بی اے ناصر کی سربراہی میں میرٹ اور سنیارٹی کی بنیاد پر پروموشن کے عمل کو مزید تیز کیا گیا ہے۔ رواں برس گزشتہ تین ماہ کے دوران صوبہ بھر میں مجموعی طور پر 1757 افسران و اہلکاروں کو ریکارڈ ترقیاں دی گئی۔ سی پی او میں منعقدہ پروموشن بورڈ اجلاسوں میں 88انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدوں پر ترقی دی گئی۔ 123سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز جبکہ86ٹریفک وارڈنز کو سینئرٹریفک وارڈنز کے عہدوں پر پروموٹ کیا گیا۔ مختلف ریجنز اور اضلاع میں ترقی پانے والوں میں 348سب انسپکٹرز اور764اے ایس آئی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کے 648سب انسپکٹرز اور اے ایس آئیز ترقی دی گئی۔ ترقی پانے والوں میں شیخورہ کے 41،گوجرانوالہ کے81اور راولپنڈی ریجن کے26 سب انسپکٹرز اور اے ایس آئیز شامل ہیں۔ فیصل آباد کے87،سرگودھا کے48،ملتان کے57، ساہیوال کے 93، بہاولپور کے 25جبکہ ڈی جی خان ریجن کے37سب انسپکٹرز اور اے ایس آئیزکو ترقی دی گئی۔ مختلف ریجنز اور اضلاع میں میرٹ اور سنیارٹی کی بنیاد پر 348کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبلز کے عہدوں پر ترقی دی گئی۔ آئی جی پنجاب کی ترقی پانے والے افسران واہلکاروں کو زیادہ محنت اور فرض شناسی سے فرائض ادا کرنے کی ہدایت۔ آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ محکمانہ ترقی سے رینک میں اضافے کے ساتھ ساتھ پیشہ ورانہ ذمہ داریوں میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے۔ میرٹ اور سنیارٹی کی بنیاد پرمزید افسران و اہلکاروں کوترقی دینے کیلئے پروموشن اجلاس جاری رکھے جائیں۔

Leave a reply