19- رمضان المبارک کی تراویح بادشاہی مسجد سے براہ راست باغی ٹی وی پرپاکستان سمیت دنیا بھرمیں دکھائی جاری ہیں

0
70

لاہور:19 – رمضان المبارک کی تراویح بادشاہی مسجد سے براہ راست باغی ٹی وی پردکھائی جاری ہیں ،اطلاعات کے مطابق الحمد للہ باغی ٹی وی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ لاہور کی بادشاہی مسجد سے براہ راست نماز تراویح دنیا بھرمیں پھیلے مسلمانوں تک پہنچا رہا ہے ،

ذرائع کے مطابق بڑی تعداد میں مسلمان آج انیسویں دن بھی اپنے دل کو قرآن کی تلاوت سے مزین کرنے کے لیے باغی ٹی وی کے توسط سے بادشاہی مسجد سے براہ راست نماز تراویح دیکھ رہے ہیں‌باغی ٹی و ی: رمضان المبارک کے سعادتوں اور رحمتوں والے میں مہینے میں باغی ٹی وی اپنے ناظرین کےلیے نیکی سے بھرپور موقع فراہم کرتے ہوئے قرآن کی سماعت کا موقع فراہم کر رہا ہے

 

چونکہ رمضان اور قرآن کا گہرا تعلق ہے اس سلسے میں نماز تراویح قرآن کی تلاوت اور قرآن کی سماعت کا بنیادی ذریعہ ہوتا ہے اس لیے نماز تراویح کو براہ رست دیکھنے کی سہولت دی جارہی ہے . آپ اب بادشاہی مسجد لاہور میں ادا کی جانے والی نماز تراویح کو دیکھ سکتے ہیں .

بادشاہی مسجد لاہور سے براہ راست تراویح‌دیکھنے کے لیے آپ باغی ٹی وی کی ویب سائٹ پر جا سکتے ہیں اور اسی طرح باغی کے یو ٹیوب چینل پر بھی نماز تراویح لائیو دیکھ سکتے ہیں. جو کہ بادشاہی مسجد لاہور سے براہ راست نشر کی جائے گی.

یاد رہے کہ باغی ٹی وی پریہ پاکستان کے سب سے بڑی سوشل میڈیا ٹرانسمیشن ہے جسے دنیا بھرمیں دیکھا جارہاہے ، اس کے علاوہ اس ٹرانسمیشن میں رمضان المبارک کے حوالےسے وعظ ونصیحت کا سلسلہ بھی جاری ہے

ذرائع کے مطابق بادشاہی مسجد لاہور کے خطیب نے باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کیطرف سے لاک ڈاون میں نرمی کی گئی ہے ، اس کے دوران لوگوں کو چاہیے کہ احتیاط سے کام لیں اورایسے امورسرانجام نہ دیں‌جس سے کرونا پھیلنے کے مواقع ہوں ،

 

بادشاہی مسجد کے خطیب مولانا عبدالخبیر آزاد نے باغی ٹی وی اور معروف تجزیہ نگارسینیئرصحافی مبشرلقمان کا بھی شکریہ ادا کیا اورکہا کہ وہ اس بابرکت مہینے میں قیام رمضان اوراس سلسلے مین بادشاہی مسجد سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں جس جزبے کے ساتھ نماز تراویح کو براہ راست پہنچا رہے ہیں وہ بھی ایک قابل تحسین اقدام ہے

Leave a reply