گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا،پلازما عطیہ کرنے کا اعلان ،دعائے صحت کرنے والوں کے لیے خصوصی دعائیں
کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا،دعائے صحت کرنے والوں کے لیے دعائیں ، شکریہ ،اطلاعات کے مطابق گورنرسندھ عمران اسماعیل کا کرونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے، گورنرسندھ نے کرونا سے صحت یاب ہونے کے بعد تمام ان احباب کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا اورشکریہ ادا کیا جنہوں نے بیماری کے دوران صحت کے لیے دعائیں کی تھیں
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ میرے توقعات کے برعکس آج میری رپورٹ پھر سے مثبت آئی ہے۔ میں ان سب کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے لیے دعا کی ہے۔
Alhamdulilah I have received my test results in which I have been tested negative for COVID19. Many thanks to all those who prayed for my health. I will soon be donating blood plasma to those in need.
— Imran Ismail (@ImranIsmailPTI) May 12, 2020
اپنے ٹویٹ پیغام میں گورنرسندھ عمران اسمعیل نے کہا ہےکہ ان کی رپورٹ آگئی ہے اوروہ اب مکمل صحت میں ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ وہ بہت جلد کرونا کے مریضوں کے لیے خون کا پلازما بھی عطیہ کریں گے تاکہ ان کا خون دوسروں کے کام آسکے