لاہور :تمام مسلمانوں سےدرخواست ہے کہ وہ کرونا سے بچاو کے لیے لازمی احتیاط اختیارکریں ،باغی ٹی وی کا کردار بھی قابل تحسین ہے ، اطلاعات کے مطابق بادشای مسجد کے خطیب مولانا عبدالخبیرآزاد نے اپنے پیغام میں تمام مسلمانوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اس خطرناک وبائی مرض سے خود بھی بچیں اوردوسروں کو بھی بچائیں، اس کے لیے احتیاطی تدابیرلازمی اختیارکریں

ذرائع کے مطابق بادشاہی مسجد لاہور کے خطیب نے باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کیطرف سے لاک ڈاون میں نرمی کی گئی ہے ، اس کے دوران لوگوں کو چاہیے کہ احتیاط سے کام لیں اورایسے امورسرانجام نہ دیں‌جس سے کرونا پھیلنے کے مواقع ہوں ،

 

بادشاہی مسجد کے خطیب مولانا عبدالخبیر آزاد نے باغی ٹی وی اور معروف تجزیہ نگارسینیئرصحافی مبشرلقمان کا بھی شکریہ ادا کیا اورکہا کہ وہ اس بابرکت مہینے میں قیام رمضان اوراس سلسلے مین بادشاہی مسجد سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں جس جزبے کے ساتھ نماز تراویح کو براہ راست پہنچا رہے ہیں وہ بھی ایک قابل تحسین اقدام ہے

Shares: