لاہور :اس سال اگر عید پر نئے کپڑے نہیں پہنیں گے تو کچھ نہیں ہوجائے گا.علامہ ناصر مدنی ،اطلاعات کے مطابق معروف عالم دین علامہ ناصر مدنی نے ہاتھ جوڑ کر عوام سے اپیل کردی کہ وہ گھروں میں بیٹھیں, اس سال اگر عید پر نئے کپڑے نہیں پہنیں گے تو کچھ نہیں ہوجائے گا.
معروف عالم دین علامہ ناصر مدنی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر لائیو سیشن کے دوران اپنے مداحوں کے آگے ہاتھ جوڑ کر اپیل کی کہ وہ گھروں میں بیٹھیں, انہوں نے کہا کہ اگر آپ گھروں میں نا بیٹھے تو بہت بڑا نقصان اٹھائیں گے, اتنی اموات ہونگی کہ آپ سے تابوت نہیں اٹھائیں جائیں گے,
مولانا ناصر مدنی نے کہا کہ میرے اپنے دو جاننے والے دوستوں کو کرونا وائرس ہوا اور ان کے آخری لمحات میرے سے دیکھے نہیں گئے اس لئے بچ جاؤ اس عید پر گھروں میں رہو اگر عید کے لئے خریداری نہیں کرو گے تو کوئی فرق نہیں پڑے گا, انہوں نے کہا کہ مساجد میں اگر کرونا ہے تو بازاروں میں اس سے زیادہ ہے, انہوں نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ آن لائن خریداری کرلیں اور حکومت کے ساتھ تعاون کریں بازاروں میں مت جائیں.








