لاہور انویسٹی گیشن پولیس لیاقت آباد کی کارروائی۔
چوری کی وارداتوں میں ملوث پیشہ ورلیڈیز گینگ کی 2ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں سرغنہ نورین اور اس کی ساتھی عذرہ شامل ہیں۔ گرفتارلیڈیز ملزمان سے نقدی، کپڑے اوردیگر قیمتی اشیاء برآمد کر لیے گئے ہیں۔ لیڈیز ملزمان اپنے طریقہ واردات میں مختلف شاپس سے اشیاء چرا کر فرار ہو جاتیں تھیں۔ انویسٹی گیشن پولیس لیاقت آباد نے لیڈیز ملزمان کو مختلف معلومات سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا۔ دوران تفتیش ملزموں نے کئی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن انویسٹی گیشن اسد مظفر کی طرف سے لیڈیزگینگ کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی گئی ہے۔

خواتین گینگ کو گرفتار کر لیا گیا، یہ گینگ کیا کرتا تھا؟
Shares:







