پاکستان شوبز انڈسٹری کی مروف اداکارہ صنم سعید کا عوام کو کورونا کی احتیاطی تدابیر اپنانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہنا ہے کہ کیا ہم اس سال کورونا وبا کے باعث عید مختلف اندازمیں نہیں منا سکتے ہیں؟
باغی ٹی وی :اداکارہ صنم سعید نے سماجی وابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے ایک ٹویٹ میں عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ کیا ہمیں اب بھی عید کی شاپنگ کے لیے بازاروں میں جانے کی ضرورت ہے؟ کیا ہم اب بھی بغیرکسی تبدیلی کے اپنے پرانے طریقوں کی طرف واپس جائیں گے؟
Do we really need to run to the markets for eid shopping? Will we go back to our old ways without showing any change? Please ehtiyaat say bahir jaain. This is another crucial time since everyone is rushing out together at once. Maybe try celebrating eid differently this year?
— Sanam Saeed (@sanammodysaeed) May 13, 2020
اداکارہ نے عوام سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ براہ کرم احتیاط سے باہرجائیں کیونکہ یہ وقت ہمارے لیے خطرناک ہے جہاں سب ایک ساتھ ہجوم لگارہے ہیں۔
صنم سعید نے کہا کہ کیا یہ ہو سکتا ہے کہ ہم اس سال کورونا وبا کے باعث عید مختلف اندازمیں منانے کی کو شش کریں؟
سب سے پہلے تو celebrities کے انسٹا اکاؤنٹس بند کروائے جائیں ۔ ہزاروں اقسام کے کھانے ۔ کپڑے ۔ گھروں کی نمائش ۔ پھر آخر میں سادگی کے لیکچر ۔ عوام انکو ہی فالو کرتی ہے ۔ کاپی کرتی ہے ۔ ابھی عید پر ہی دیکھ لیجئے گا ۔ کیسے ہمارے لوگ اپنے اپنے اسٹائل شئیر کر رہے ہوں گے ۔ 😐😏
— گڑیا صدیقی (@kooldjrian2) May 13, 2020
صنم سعید کے اس ٹویٹ کے جواب میں ایک ٹویٹر صارف نے فنکاروں پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ سب سے پہلے تو شوبز شخصیات کے انسٹا اکاؤنٹس بند کروائے جائیں ۔ ہزاروں اقسام کے کھانے ۔ کپڑے ۔ گھروں کی نمائش ۔ پھر آخر میں سادگی کے لیکچر ۔ عوام انکو ہی فالو کرتی ہے ۔ کاپی کرتی ہے ۔ ابھی عید پر ہی دیکھ لیجئے گا ۔ کیسے ہمارے لوگ اپنے اپنے اسٹائل شئیر کر رہے ہوں گے
Very true n I agree with you 100 %
— Kitty Elahi (@ElahiKitty) May 13, 2020
https://twitter.com/Syedmunaf1/status/1260492199101370369?s=20
ایک اور ٹویٹر صارف نے صنم سعید کو جواب دیتے ہوئے مشورہ دیا کہ اس بار عید پر آپ لوگ سادہ تیار ہونا کیونکہ لڑکیاں آپ کو دیکھ کر خود کا آپ شوبز فنکاروں سے موازنہ کریں گی-صارف نے مزید لکھا کہ یاد رکھنا انسان ہی انسان کو دیکھ کر متاثر ہوتا ہے اور انسان ہی انسان کو دیکھ کر جلتا ہے








