افغان طالبان نے محمود غزنوی ملٹری ٹریننگ سینٹرسے فوجی تربیت کی تصویری جھلکیاں شیئرکرکے بہت بڑاپیغام دے دیا
کابل :افغان طالبان نے محمود غزنوی ٹریننگ سینٹرسے فوجی تربیت کی تصویری جھلکیاں شیئرکرکے بہت بڑاپیغام دے دیا ،باغی ٹی وی کےمطابق افغان طالبان کی طرف سے فوجی تربیتی سینٹرمحمود غزنوی سے اعلیٰ تربیتی ٹریننگ کورسز کی کچھ تصویری جھلکیاں شیئر کی ہیں
باغی ٹی وی کے مطابق افغان طالبان کے طرف سے ان تصویری جھلکیوں کے بعد اس بات کا ایک حتمی اندازہ اورپشین گوئی کی جاسکتی ہے کہ افغان طالبان اعلیٰ تربیت یافتہ ہیں اوران کا افغانستان کے اکثریتی علاقے پرباقاعدہ کنٹرول ہے یہی وجہ ہے کہ وہ ان علاقوں میں افغان نوجواںوں کو فوجی تربیت دے کرافغانستان کی مستقبل کی مستقل فوج کے لیے ان کو تیارکررہے ہیں ،
باغی ٹی وی کے مطابق مصدقہ اطلاعات کی روشنی میں کہا جاسکتا ہےکہ افغان طالبان کو اس بات کا یقین محکم ہوچکا ہےکہ کچھ عرصے کےبعد افغانستان کی باقاعدہ حکومت کا وہ حصہ بنیں گے اورپھر آہستہ آہستہ پورے افغانستان پرپھر سے اپنی حکومت چلائیں گے ،یہی وجہ ہے کہ افغان طالبان اپنے فوجی دستوں کی جدید خطوط پرتربیت کررہے ہیں
یاد رہے کہ چند دن قبل افغان طالبان نے اپنے فوجی ٹریننگ سینٹرابوبکرصدیق کی بھی کچھ تصاویر شیئرکی تھیں ، جہاں اطلاعات کے مطابق فوجی تربیت کے سلسلے میں بڑی تعداد میں افغان مجاہدین نے ماہر فوجی اساتذہ کی نگرانی میں فوجی تربیت مکمل کرلی۔
د محمود غزنوي رح په معسکر کې ګڼ شمیر مجاهدین داسلامي حاکمیت په وړاندې د پرتو خنډونو د لرې کولو په هدف د تدریباتو او نظامي زده کړو په حال کې دي.
تعداد زیاد مجاهدین در معسکر محمود غزنوی رح به هدف ازمیان برداشتن موانع سد راه حاکمیت اسلامی درحال فراگرفتن تدریبات وتعلیمات نظامی اند👇 pic.twitter.com/YCD0nkyij6
— Zabihullah (..ذبـــــیح الله م ) (@Zabehulah_M33) May 14, 2020
تربیت مکمل کرنے والے مجاہدین کو فوجی ٹریننگ، شرعی کورس اور امارت اسلامیہ کی اخلاقی پروگرام سیکھانے کے بعد انہیں فوجی یونٹوں میں تعنیات کیا گیا اور ساتھ ہی انہیں لازمی ہدایات بھی سنائے گئے۔مجاہدین نے مذکورہ معسکر میں مختلف النوع ہلکے وبھاری ہتھیار، اسی طرح دشمن سے مقابلے اور دشمن کے مراکز پر چھاپے مارنے کی خصوصی مہارتیں سیکھ لیں۔
واضح رہے کہ مجاہدین کی فوجی تربیت کا سلسلہ ملک بھر میں جاری ہے۔