باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہواؤں کا رخ بدلنے لگا، وفاقی وزیر کے خلاف نیب نے انکوائری شروع کر دی
نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق نیب نے وفاقی وزیر غلام سرور خان کیخلاف اثاثہ جات کیس کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔نیب راولپنڈی نے وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان کے تمام اثاثوں کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ نیب نے وفاقی وزیر کی اہلیہ، بچوں کی پراپرٹیز کا ریکارڈ بھی مانگ لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے غلام سرور خان کی زرعی، رہائشی اور کمرشل جائیدادوں کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا گیا ہے۔ نیب کی جانب سے جاری نوٹس میں ریونیو حکام کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ جمعہ کی صبح غلام سرور خان کے اثاثوں کا ریکارڈ پیش کریں
واضح رہے کہ چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھا نیب راولپنڈی کی کارکردگی بہتر ہے،نیب کا تعلق کسی سیاسی گروہ سے نہیں،اب ہواوَں کا رخ بدل رہا ہے،اب دوسرے محاذ کی طرف جارہے ہیں،ہم پر تنقید کی جاتی ہے کہ نیب کا جھکاوَ ایک طرف ہے،دیکھنا ہوگا کہ ان 12،14ماہ میں کیا کرپشن ہوئی،2017کےبعد کوئی بڑاسکینڈل سامنے نہیں آیا،
نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟
زلفی بخاری مشکل میں، عدالت میں درخواست دائر،عدالت نے کس کس کو طلب کر لیا؟
آصف زرداری، نواز شریف کے لئے ایک اور مشکل، نیب نے کیا بڑا فیصلہ
نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز
نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ،23 ماہ میں کتنے مقدمات دائر ہوئے؟ چیئرمین نیب نے بتا دیا
چیئرمین نیب نے مزید کہا کہ پہلے ان مقدمات پر توجہ دی جو طویل عرصے سے زیرالتوا تھے،بظاہر احتساب یکطرفہ نظر آتا ہے اس شکایت ازالہ کریں گے،کوئی یہ نہ سمجھے کہ حکمران جماعت بری الذمہ ہے،بی آرٹی کیس میں سپریم کورٹ سے اسٹے ہے،کوشش کررہے ہیں بی آرٹی کیس میں حکم امتناع ختم ہوجائے،نیب کی طرف سے کوئی ڈیل یا ڈھیل نہیں ہوگی،
ہواؤں کا رخ بدل رہا ہے،کوئی یہ نہ سمجھے کہ حکمران جماعت بری الذمہ ہے، چیئرمین نیب