سرگودھا:بس ہوسٹس خواتین سمیت ڈرائیور اور کنڈیکٹر حضرات 45 روز سے لاک ڈاؤن کی وجہ سے فاقہ کشی پر مجبور ہیں ڈرائیور اور کنڈیکٹرز نے حکومت پنجاب سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دیں تاکہ ہمارے اہل خانہ فاقہ کشی سے محفوظ رہ سکیں ڈرائیور اور کنڈیکٹر حضرات کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹر مالکان نے جو ہمیں روزانہ کی بنیاد پر اجرت دیتے تھے وہ بھی روک لی ہے جس کی وجہ سے ہمارے مالی حالات انتہائی ابتر ہیں۔

Shares: