جان ریمبو نے ارطغرل ڈرامے کے بارے اپنی حسرت بیان کردی
باغی ٹی وی :پاکستان کے معرف اداکار اور کامیڈین افضل خان عرف جان ریمبو نے ارطغرل ڈرامے کو دیکھ کہا کہ میرے پاس اس ڈرامے کی تعریف کے لیے الفاظ نہیں ہیں. جان ریمبو نے کہا کہ ایسا کام دیکھ کر دل میں حسرت پیدا ہوتی ہے کہ کاش ہم سے بھی ایسا کام لیا جاتا . ہمارے ہاں صرف ایک طرح کے کردار ادا کرکر کےایکٹر پر چھاپ لگا دیتے ہیں.
واضحرہے کہ ارطغرل ڈارمے کو پاکستان میں بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے . ار طغرل غازی”ڈرامہ جسے پاکستان کے سرکاری ٹی وی پر پیش کیا جا رہا ہے نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے نہ صرف پی ٹی وی کو اپنے پاوں پر کھڑا کردیا ہے بلکہ پی ٹی وی اور ٹی آر ٹی کے درمیان مستقبل میں مشترکہ پروڈکشن کی بھی راہ ہموار کردی ہے.
"ارطغرل غازی” کے یوٹیوب چینل پر صرف 15 روز میں 10 لاکھ سسکرائبرز ہو گئے جب کہ ڈرامے نے پاکستان میں تمام تر ریکارڈز توڑ دیے اور اس کی پہلی قسط کو یوٹیوب پر ایک کروڑ 50 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔ یوٹیوب پر 11 لاکھ سسکرائبرز کے علاوہ ارطغرل غازی ڈرامے نے ٹوئٹر پر ابھی بھی اپنی ٹرینڈنگ قائم کی ہوئی ہے جو اس ڈرامے کو ایک ایسے ریکارڈ کی جانب لے جا رہی ہے جسے شاید ہی توڑ نا ممکن ہوسکے گا۔
پاکستان میں گزشتہ سات، آٹھ سالوں کے دوران ترکی کے ڈرامے اردو ترجمے اور ڈبنگ کے ساتھ پیش کیے جاتے رہے ہیں لیکن ” ار طغرل غازی ” نے جو شہرت حاصل کی ہے اس کی کوئی مثال نہیں ملتی ہے