احساس پروگرام کے ذریعے مسلم لیگ نواز کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کے نام پر بھی رقم آ گئی ہے جس نے منصوبے کی شفافیت پر سوالات کھڑے کردیے ہیں. سینیٹ کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہد اللہ خان نے کہا حکومت کہتی ہے احساس پروگرام شفاف ہے۔ مگر شفافیت کی اصلیت یہ ہے کہ اس پروگرام کے ذریعے احسن اقبال کے نام پر بھی پیسے آئے ہیں.
واضح رہے کہ احساس پروگرام کیلئے رجسٹریشن کے بعد نادرا سمیت دیگر ذرائع سے شہریوں کے ڈیٹا کو ویریفائی کیا جاتا ہے اور مطلوبہ معیار پر پورا نہ اترنے کی صورت میں احساس پروگرام کیلئے نا اہل قرار دیا جاتا ہے. ان شرائط میں یہ بھی شامل ہے کہ جس نے پاسپورٹ بنایا ہو، یا بیرون ملک سفر کیا ہو، یا پھر ماہانہ موبائل بل ایک ہزار سے زائد ہو تو وہ حقدار نہیں ہوگا۔ مگر اس کے باوجود احسن اقبال احساس پروگرام کیلئے حقدار قرار دیے گئے جس نے معاملے کی مشکوک بنا دیا ہے.








