لاہور میں پولیس یونیفارم میں ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کا معاملہ۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اعجاز رشید کی ہدایت پر نصیر آباد پولیس نے چند گھنٹوں میں 02 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان نے پولیس یونیفارم میں گانے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی۔ گرفتار ملزمان میں عبدالرزاق اور اعجاز علی شامل ہیں۔ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کردی گئی،ایس پی ماڈل ٹاؤن اعجاز رشید نے ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی۔ یاد رہے کہ ملزمان نے پولیس کی یونیفارم پہن کر سوچل میڈیا پر ویڈیو وائرل کی۔ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور کاروائی کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

سوشل میڈیا پر پولیس یونیفارم میں ویڈیو وائرل کرنے والے اصل میں، حقیقت جان کر سب حیران
Shares:







