امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی اسوقت کس حال میں ہیں؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی پاکستان واپسی اور جیل سے رہائی کے متعلق درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی،
وفاقی حکومت نے سندھ ہائی کورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران جواب جمع کرواتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے حکومتِ پاکستان سے فون پر بات کرنے سے انکار کردیا ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں جمع کروائے گئے جواب کے ساتھ ہیوسٹن میں تعینات پاکستان قونصل جنرل کی جانب سے حلف نامہ اور دیگر دستاویزات بھی عدالت میں جمع کروائی گئی ہیں، جن میں کہا گیا ہے کہ قونصل جنرل نے ڈاکٹر عافیہ کو پاکستانی حکومت سے فون پر بات کرنے کیلئے قائل کرنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے انکار کردیا۔
عالمی یوم تعلیم امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے نام منسوب
ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق سراج الحق نے بڑا قدم اٹھا لیا، اہم خبر
سندھ ہائیکورٹ میں جمع کروائے گئے جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ نے پٹیشن پر دستخط کرنے سے بھی انکار کردیا ہے۔ امریکی جیل حکام نے عافیہ صدیقی کی خیریت کی تصدیق کی ہے۔ قونصل جنرل کی جانب سے ڈاکٹر عافیہ کے اکاونٹ میں رمضان المبارک کے خرچ کیلئے200 ڈالر بھی جمع کروادیئے گئے ہیں۔