سی ٹی او لاہور سید حماد عابد نے ڈبل سوار موٹرسائیکلوں کےخلاف مزید سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔ سی ٹی او نے سرکل افسران کو اپنی نگرانی میں کارروائی کروانے کی ہدایت کی ہے۔ سی ٹو او لاہور نے ہدایت کی ہے کہ ایک کار میں دو سے زائد سفر کرنےوالوں کےخلاف بھی کارروائی کی جائے۔ لاک ڈاون کی خلاف ورزیوں پر 02 لاکھ 74 ہزار 980 کےخلاف کارروائی کی گئی۔ ڈبل سواری کی خلاف ورزی پر 02 لاکھ 33 ہزار 675 موٹرسائیکلوں کو چالان ٹکٹ ایشو کئے گئے۔ لاک ڈاؤن کے دوران 41 ہزار 616 رکشوں ،گاڑیوں اور موٹر سائیکلسٹ سے روڈ پر نہ آنے کی انڈر ٹیکنگ لی گئی۔ 10ہزار 268 گاڑیوں کو شہر کے مختلف تھانوں میں بند کروایا گیا۔ ایک کار میں دو سے زائد سفر کرنے پر 34 ہزار 133 کاروں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے، لاک ڈاؤن کے دوران اب تک 07 ہزار سے زائد بند رکشوں اور موٹرسائیکلوں کو چھوڑا جاچکا ہے، پبلک ٹرانسپورٹ کےخلاف 34 مقدمات درج کروائے گئے، غیر ضروری طور پر نکلنے والے 04 لاکھ 55 ہزار سے زائد شہریوں کو ایجوکیٹ کرتے ہوئے وارننگ دی گئی۔ شہریوں کو کورونا وائرس کےخلاف جنگ میں مثبت کردار ادا کرنا ہوگا، شہری کررونا وائرس کے خاتمے کیلئے حکومتی اقدامات کی پاسداری کریں۔

Shares: