کورونا کے وار جاری ، ملک بھر میں ہلاکتوں اور مریضوں میںاضافہ
باغی ٹی وی : ہزار 590، پنجاب میں 14 ہزار 584 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں 5 ہزار 847 اور بلوچستان میں 2 ہزار 544 افراد متاثر ہیں۔ اسلام آباد 947، گلگت بلتستان 527 اور آزاد کشمیر میں 112 افراد کورونا میں مبتلا ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید ایک ہزار 352 کیس سامنے آئے ہیں۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باوجود ملک کے مختلف شہروں میں لاک ڈاون کی خلاف ورزی جاری ہے، انتظامیہ تمام تر کوششوں کے باوجود ایس او پیز میں عملدرآمد کروانے میں ناکام نظر آتی ہے
کورونا کے صوبہ خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 847، بلوچستان میں 2 ہزار 544، آزاد کشمیر میں 112 اور گلگت بلتستان میں 527 کیسز رجسٹرڈ ہوچکے ہیں جبکہ اسلام آباد میں کورونا متاثرین کی تعداد 947 تک جا پہنچی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 305 اموات ہوئی ہیں جب کہ سندھ میں 268، پنجاب میں 252، بلوچستان میں 36، اسلام آباد میں 07 اور گلگت بلتستان میں چار افراد نے دار فانی سے کوچ کیا تھا۔
آزاد کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے سبب ایک فرد جان کی بازی ہار گیا ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے گزشتہ روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے 188 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 14 ہزار 878 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر تین لاکھ 59 ہزار 264 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
پاکستان میں کورونا وائرس کو سامنے آئے دو ماہ سے زائد کا عرصہ بیت چکا ہے۔ ابتدا میں کیسز میں اضافے کی رفتار سست تھی لیکن اب اس میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو کراچی میں رپورٹ ہوا تھا جس کے ایک ماہ بعد یعنی 25 مارچ تک کیسز کی تعداد ایک ہزار تک پہنچ چکی تھی۔
ملک میں کورونا وائرس سے پہلی موت 18 مارچ کو خیبرپختونخوا میں ہوئی تھی۔ اب تک ملک میں 834 اموات ریکارڈ کی جا چکی ہیں۔








