را کیلئے بڑا دھچکا ، قندھار میں بی ایل اے کا ٹریننگ کیمپ تباہ کردیا گیا
باغی ٹی وی : را کیلئے بڑا دھچکا ، قندھار میں بی ایل اے کا ٹریننگ کیمپ تباہ کردیا گیا . افغانستان، قندھار میں افغان خفیہ ایجنسی کے سیف ہاؤس میں، جسے پاکستان دشمن بلوچ لبریشن آرمی ٹریننگ کیمپ کے طور پر استعمال کر رہی تھی، میں "نامعلوم افرادنے کامیاب حملہ کر کے اسے تباہ کر دیا.
اس کاروائی میں 7 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ نامعلوم افراد دہشتگردوں کی ٹریننگ میں مصروف بی ایل اے کمانڈر کو اپنے ساتھ لے جانے میں‌کامیاب ہوگئے . یوں بی ایل اے کا کمانڈر زندہ پکڑ کر ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے .

اس سے قبل بی ایل اے کو اس وقت بڑ دھچکا بھی لگا جب امریکا نے بی ایل اے کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا،اطلاعات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے بلوچستان لبریشن آرمی کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ(سینٹکام) کے اردو آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کردہ ویڈیو پیغام میں ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردانہ سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے اہم اعلان کیے جارہے ہیں، امریکا کے محکمہ خارجہ نے بلوچستان لبریشن آرمی(بی ایل اے ) کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا ہے۔
بالآخرامریکا نے بی ایل اے کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا

کالعدم بی ایل اے کے مدد گاروں کوبھی انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے ، دفترخارجہ

Shares: