پنجگور میں امن و امان کا مسلئہ انتہائی گھمبیر شکل اختیار کر گیا ہے: میر نذیر احمد بلوچ
بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری میر نذیر احمد بلوچ نے کہا ہے کہ پنجگور میں امن و امان کا مسلئہ انتہائی گھمبیر شکل اختیار کر گیا ہے اور انتظامیہ نام کی کوئی چیز موجود نہیں. آن خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنجگور میں گچک سے تعلق رکھنے والے دو زخمی افراد کی عبادت کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کیا . دونوں نوجوان لکی پنجگور کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے . میر نذیر احمد بلوچ نے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ پنجگور میں انتظامیہ نام کی کوئی چیز موجود ہی نہیں .
پنجگور میں چورروں ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ افراد نے اپنی متوازی حکومت قائم کر رکھا ہے ان چور ڈاکووں اور جرائم پیشہ افراد سے کسی کی بھی مال و جان محفوظ نہیں. پنجگور سے گچک جانے اور انے والی مسافر گاڑیوں کی لوٹ مار معمول بن گیا ہے انہوں نے کہا کہ دو روز قبل پنجگور کے نامور صحافی وحید مری کے فرزند کو مسلح افراد نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا . بی این پی اس کی شدید مذمت کرتاہے انہوں نے کہا کہ پنجگور میں چوری ڈکیتی رہزنی اور جرائم کی وارداتیں عام ہیں. انہوں نے انتظامیہ سے کہا کہ وہ آپنی ذمہ داریوں کو نبھائیں بصورت دیگر بی این پی عوام کے ساتھ مزید ظلم برداشت نہیں کرے گی انہوں نے کہا کہ لوگوں کی جان و مال کی تحفظ کو یقینی بنایا جائے.