نئی دہلی :پاکستان قیامت تک کشمیر نہیں لے سکتا بنگلہ دیش کو یاد رکھو،بھارت کے سابق کرکٹراورموجودہ رکن اسمبلی گوتم گھمبیرکی پاکستان کو دھمکی ، باغی ٹی وی کے مطابق بھارت کے سابق کرکٹراورموجودہ رکن اسمبلی نے پاکستان کو کشمیر کے حوالے سے ایک طعنہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان قیامت تک کشمیرنہیں لے سکتا

 

 

باغی ٹی وی کے مطابق گوتم گھمبیر نے یہ طعنہ اس وقت دیا جب ایک طرف بھارت کے زیرقبضہ مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی پھراپنے عروج پرپہنچ چکی ہے، گوتم نے نے اپنے اس طنزیہ پیغام میں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ ،وزیراعظم عمران‌ خان اورشاہد آفرید سے کہا ہے کہ وہ بھارت کے وزیراعظم مودی کا مقابلہ کرتے ہیں

گوتم گھمبیر کہتے ہیں کہ 70 سال سے زائد عرصہ ہوگیا ہے تم کشمیر کو نہیں لے سکے اب کیسے لے سکتے ہو، گوتم گھمبیرنے مزید کہا کہ پاکستان کو بنگلہ دیش کو کس طرح بھارت نے پاکستان سے چھینا یہ بھی یادرکھنا چاہیے کہ بھارت اپنے دشمن کے ساتھ کس طرح پیش آتا ہے ،

Shares: