بھارتی فوج کی ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جان بوجھ کر بلا اشتعال فائرنگ کی اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ جیجوٹ گاؤں کے ایک سول مکان میں خود کار مشین گنز کی اندھا دھند فائرنگ کی، فائرنگ سے مکان کو نقصان پہنچا .

جس سے ایک معصوم شہری شدید زخمی ہوگیا۔ زخمیوں کو قریبی صحت کی سہولیات پر منتقل کیا گیا اور ضروری طبی امداد فراہم کی گئی۔

Shares: