اسامہ قمر اور حمزہ بٹ کی پہلی برسی سادگی سے منائی گئی
پیپلز پارٹی پنجاب کےصدر قمر زمان کائرہ کے بیٹے اسامہ قمر اور حمزہ بٹ کی پہلی برسی آج سادگی سے منائی گئی
کرونا وبا کی وجہ سے کائرہ ہاوس لالہ موسی میں فیملی کی سطح پر برسی کا اہتمام کیا گیا .خاندان کے بزرگوں اور قریبی عزیزوں نے اسامہ قمر کے درجات کی بلندی کیلئےدعا کی۔
قمرزمان کائرہ نے کہا کہ پارٹی کارکنوں اور دوستوں کا مشکور ہوں جنہوں نے فون اور سوشل میڈیا پر ہمارا دکھ بانٹا
تمام طبقہ ہائے فکر نے جس طرح حوصلہ بڑھایا یہ ہمارے لئے بہت بڑا اعزاز ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما سابق وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ کا جواں سالہ بیٹا اسامہ قمر لالہ موسیٰ کے قریب ایک کار حادثے میں جاں بحق ہوگیا تھای ان کی کار تیز رفتاری کے باعث درخت سے جا ٹکرائی۔ ان کے ساتھ ایک دوست بھی اس حادثہ میں جاں بحق ہوا تھا.