بلاول کی کرونا وائرس کے خلاف اگلی صفوں میں لڑنے والوں کے لیے نیک تمنائیں
باغی ٹی وی :پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹر پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئیں کرونا وائرس کے خلاف اگلی صفوں کے جنگجوؤں، ڈاکٹروں، نرسوں، پیرامیڈیکل اسٹاف اور ہیلتھ کیئر ورکرز کیلئے دعا کریں،
طبی عملہ اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگی کو اس لئے خطرے میں ڈالتا ہے تاکہ ہمیں محفوظ رکھ سکے، طبی عملہ ایسی بہادری سے کام کررہا ہے کہ کوئی بھی ان سے اس دلیری کی توقع نہیں رکھ سکتا تھا، کیا ہم اپنے میڈیکل ہیروز کی سپورٹ کے لئے وہ سب کچھ کررہے ہیں کہ جو ہمیں کرنا چاہئیے؟
ملک میں کورونا وائرس کے سبب 903 افراد بھی جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ 11 ہزار 922 افراد نے اپنے یقین، مضبوط قوت ارادی اور طاقتور مدافعتی نظام کی بدولت مہلک وبا کو شکست بھی دی ہے۔
Say a prayer for our doctors, nurses, paramedics, healthcare workers & frontline warriors vs #COVID19. They risk their own lives, lives of their loved ones to save us. Do so with bravery no one should expect from a medical professional.R we doing all we can to support our heroes?
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) May 18, 2020
اعداد و شمار کے مطابق صوبہ پنجاب میں کل 15 ہزار 346 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ سندھ میں رجسٹرڈ کیسز کی تعداد 16 ہزار 377 ہے۔کورونا کے صوبہ خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 61، بلوچستان میں 2 ہزار 692، آزاد کشمیر میں 112 اور گلگت بلتستان میں 540 کیسز رجسٹرڈ ہوچکے ہیں جبکہ اسلام آباد میں کورونا متاثرین کی تعداد 997 تک جا پہنچی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 318 اموات ہوئی ہیں جب کہ سندھ میں 277، پنجاب میں 260، بلوچستان میں 36، اسلام آباد میں 07 اور گلگت بلتستان میں چار افراد نے دار فانی سے کوچ کیا۔
آزاد کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے سبب ایک فرد جان کی بازی ہار گیا ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے گزشتہ روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے 188 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 13 ہزار 925 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر تین لاکھ 87 ہزار 335 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔








