کیا آپ جانتے ہیں حلیمہ سلطان نے حقیقی زندگی میں صرف دس منٹ میں شادی ختم کر دی

کیا آپ جانتے ہیں حلیمہ سلطان نے حقیقی زندگی میں صرف دس منٹ میں شادی ختم کر دی
باغی ٹی وی ترک ڈرامہ سیریز ڈیریلس ارطغرل پاکستان کے اندر شہرت کی بلندیوں پر ہے .۔ اس سیریز کاخاص حصہ جو لیڈنگ اور ہیروئن کا رول ہے اسے حلیمہ سلطان نے ادار کیا ہے ، حلیمہ کا حقیقی نام اسرا بلجک ہے

اسرا بلجک نے ارطغرل ڈرامے کے اندر جتنا مضبوط اور روایات پر قائم رہنے والا کردار ادا کیا حقیقی زندگی میں اس قدر ہی ناپائدار ثابت ہوئی . اور زندگی کے سب سے بڑے بندھن شادی کو ختم کرتے وقت چند لمحے ہی لگائے . اداکارہ نے اپنی 2 سال کی شادی صرف 10 منٹ میں ختم کردی۔ اسرا نے 2017 میں ترک فٹ بالر گوخان ٹائر سے شادی کی تھی۔ اس شادی میں ترک صدر اردگان نے بذات خود شرکت کی ۔ لیکن حقیقی زندگی میں دنوں نے دو سال بعد ہی جدائی کا رستہ اپناتے ہوئے راہیں جدا کرلیں اور طلاق لے لی .

اطغرل غازی کی ہیروئن حلیمہ سلطان کا جلد پاکستان آنے کا اعلان

عدالت میں اداکارہ نے اپنے ساتھی کے خلاف تمام جائیداد کے دعوے ترک کردیئے۔ بدلے میں فٹ بالر نے شریک حیات کے خلاف کوئی شکایت نہیں کی ۔ اس کے نتیجے میں عدالت کا اجلاس 10 منٹ میں مکمل ہوا۔

ارطغرل کی مرکزی کردار حلیمہ حاتون نے جنگ کی حمایت کرنے پر پریانیکا چوپڑا کو کھری کھری سنا دیں

واضح‌رہے کہ ارطغرل غازی‘ کو پی ٹی وی پر نشر کیے جانے کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے بھی خصوصی پیغام جاری کیا اور انہوں نے ترک ڈرامے کو نہ صرف اسلامی بلکہ پاکستانی ثقافت و تاریخ کے بھی قریب قرار دیا تھا. وزیر اعظم عمران خان نے خصوصی ویڈیو میں ’ ارطغرل غازی‘ کو نشر کیے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ لازم ہوگیا تھا کہ اسلامی فتوحات کی تاریخ پر مبنی ڈرامے کو پی ٹی وی پر نشر کیا جائے تاکہ پاکستان کی نئی نسل اپنی تاریخ سے وابستہ ہو۔

ارطغرل ڈرامہ سیریل میں حلیمہ کون ہے ؟

Comments are closed.